قبلہ اول میں فلسطینیوں پر ظلم و ستم پر پاکستانی فنکاروں کا اظہار مذمت

مسجد اقصی پر اسرائیلی فوج کے حملے کے خلاف ’اسرائیل اٹیک آن الاقصی‘ کے نام سے ٹویٹر پر ٹاپ ٹرینڈ بن چکا ہے


Khabar Nigar May 08, 2021
بین الاقوامی برادری کیوں اور کس طرح نہتے فلسطینیوں پر ظلم وستم کے خلاف خاموش رہ سکتی ہے؟ فنکار (فوٹو:فائل)

مسجد اقصیٰ میں فلسطینی شہریوں پر اسرائیلی فوجیوں کے تشدد کے خلاف پاکستانی فنکار بھی پھٹ پڑے۔

اپنے ٹویٹ میں اداکار فرحان سعید نے کہا کہ اس معاملے پر دنیا کی خاموشی مجرمانہ ہے، بین الاقوامی برادری کیوں اور کس طرح نہتے فلسطینیوں پر ظلم و ستم کے خلاف خاموش رہ سکتی ہے؟ یہ دہشت گردی ہے۔

اداکار عاصم اظہر کا کہنا تھا کہ آپ ایک عبادت والی جگہ پر عبادت کرنے والے نہتے افراد پر کیسے حملہ کرسکتے ہیں، اس کے باوجود تمام دنیا اسرائیل کی اس جارحیت پر خا موش ہے، یااللہ رحم۔

اداکار سمیع خان نے کہا کہ اسرائیل کا بیت المقدس پر حملہ ہمیں قبول نہیں ہے۔

یاد رہے کہ مسجد اقصی پر اسرائیلی فوج کے حملے کے خلاف 'اسرائیل اٹیک آن الاقصی' کے نام سے ٹویٹر پر ٹاپ ٹرینڈ بن چکا ہے جس میں دنیا بھر کے مسلمانوں کی طرف سے اس حملے کی مذمت کی جا رہی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |