ٹیم میں واپسی شعیب ملک کی بھرپور ٹریننگ جاری

پی ایس ایل میں عمدہ کارکردگی سے کیس مضبوط بنانے کے خواہشمند


Abbas Raza May 02, 2021
آل راؤنڈرریٹائرمنٹ کو پہلے ہی خارج از امکان قرار دے چکے۔ فوٹو: فائل

شعیب ملک کی قومی ٹیم میں واپسی کیلیے بھرپور ٹریننگ جاری ہے، وہ پی ایس ایل میں عمدہ کارکردگی سے اپنا کیس مضبوط بنانا چاہتے ہیں۔

دبئی سے واپسی کے بعد شعیب ملک ان دنوں ایک ٹی وی شو کے لیے کراچی میں موجود ہیں، اس دوران ان کی بھرپور ٹریننگ بھی جاری ہے،انھیں گذشتہ سال دورئہ انگلینڈ کے بعد قومی ٹیم سے ڈراپ کر دیا گیا تھا۔

قریبی ذرائع نے بتایا کہ شعیب ملک نے ہمت نہیں ہاری اور قومی ٹیم میں واپسی کے لئے پرْعزم ہیں، انھوں نے آئندہ ماہ کراچی میں شیڈول پی ایس ایل میں عمدہ کارکردگی سے ارباب اختیار کی توجہ اپنی جانب مبذول کرانے کا ارادہ کیا ہوا ہے، جنوبی افریقہ اور زمبابوے کیخلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز میں مڈل آرڈر بیٹنگ میں پاکستان کا ہر تجربہ ناکام رہا تھا،بھارت میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے پیش نظر کئی سابق کرکٹرز بھی شعیب ملک کی واپسی کے حامی نظر آتے ہیں۔

گزشتہ برس پی ایس ایل 5 کے دوران میڈیا سے بات چیت میں انھوں نے خود بھی واضح کر دیا تھا کہ ابھی ریٹائرمنٹ کے بارے میں سوچا تک نہیں،مکمل فٹ ہوں، بیٹنگ اور بولنگ کرسکتا ہوں،حال ہی میں مختلف لیگز کے ساتھ 2سالہ معاہدے کیے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ میں مشکل ترین پوزیشن پر مسلسل فیلڈنگ کرسکتا ہوں، بیٹنگ کرتے ہوئے 1 کے بجائے 2 رنز بناسکتا ہو، فیلڈنگ میں 2رنز بچاسکتا ہوں،اچھی بیٹنگ کرتے ہوئے لمبی اننگز کھیلنے کے ساتھ طویل بولنگ اسپیل کرنا بھی میرے لیے ممکن ہے، کوئی وجہ نظر نہیں آتی کہ میں فی الحال کھیل کو خیرباد کہنے کے بارے میں سوچوں۔

یاد رہے کہ شعیب ملک35ٹیسٹ اور 287ون ڈے میچز میں ملک کی نمائندگی کرنے کے بعد دونوں فارمیٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کرچکے ہیں،انھوں نے 116ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے اور پاکستانی ٹاپ اسکوررز کی فہرست میں دوسرے نمبر پر ہیں۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |