روحانی دوست

علمِ الاعداد سے نمبر معلوم کرنے کا طریقہ


علمِ الاعداد سے نمبر معلوم کرنے کا طریقہ

MULTAN: صائم المصطفے صائم
واٹس اپ (0333-8818706)
فیس بک (Saim Almustafa Saim)

علمِ الاعداد سے نمبر معلوم کرنے کا طریقہ
دو طریقے ہیں اور دونوں طریقوں کے نمبر اہم ہیں
اول تاریخ پیدائش دوم نام سے!
اول طریقہ تاریخ پیدائش
مثلاً احسن کی تاریخ پیدائش 12۔7۔1990 ہے ، ان تمام اعداد کو مفرد کیجیے
1+2+7+1+9+9=29=2+9=11=1+1=2
گویا تاریخ پیدائش سے احمد کا نمبر 2 نکلا۔
اور طریقہ دوم میں:
سائل، سائل کی والدہ، اور سائل کے والد انکے ناموں کے اعداد کو مفرد کیجیے
مثلاً نام ''احسن '' والدہ کا نام '' شمسہ'' والد کا نام '' راشد۔''
41 کے حروف (ا،ی،ق،غ) 2 کے حروف (ب،ک،ر) 3 کے حروف (ج،ل،ش)
4 کے حروف (د،م،ت) 5 کے حروف (ہ،ن،ث) 6 کے حروف (و،س،خ)
7 کے حروف (ز،ع،ذ) 8 کے حروف (ح،ف،ض) 9 کے حروف (ط،ص، ظ)
احسن کے نمبر (1،8،6،5) تمام نمبرز کو مفرد کردیں:
(1+8+6+5=20=2+0= 2 گویا احسن کا نمبر2 ہے۔
ایسے ہی احسن کی والدہ ''شمسہ ''کا نمبر9 اور والد راشد کا نمبر1 بنتا ہے۔
اب ان تینوں نمبروں کا مفرد کرنے پر ہمیں احسن کا ایکٹیو یا لائف پاتھ نمبر مل جائے گا۔ (2+9+1=12=1+2=3) گویا علم جفر کے حساب سے احسن کے نام کا نمبر 3 نکلا!

علم الاعداد کی روشنی میں آپ کا یہ ہفتہ
سوموار3مئی 2021
آج کا حاکم نمبر 6 ہے۔ 6 کو خوشی سے راحت کا نمبر سمجھا جاتا ہے ممکن ہے آج آپ کو کوئی اچھی خبر سننے کو مل جائے۔
1،4،5،6،8 اور 9 کے لیے بہتر ہوسکتا ہے۔
2،3 اور 7 نمبر والوں کے لیے اہم اور کچھ مشکل بھی ہوسکتا ہے۔
صدقہ: 20 یا 200 روپے، سفید رنگ کی چیزیں، کپڑا، دودھ، دہی، چینی یا سوجی کسی بیوہ یا غریب خاتون کو بطورِ صدقہ دینا ایک بہتر عمل ہوگا۔
وظیفۂ خاص ''یارحیم یا رحمن یا اللہ'' 11 بار یا 200 بار اول وآخر 11 بار درودشریف پڑھنا بہتر ہوگا۔

منگل 4مئی 2021
آج کا حاکم نمبر5 ہے۔میڈیا میں خبریں گرم اور نئی مل سکتی ہیں، کرونا، فسادات اور آگ سے متعلق۔1،2،5،6،7،اور 9 نمبر والوں کے لیے آج کا دن کافی حد تک بہتری لائے گا۔3،4 اور 8نمبر والوں کے لیے کچھ مشکل ہوسکتی ہے۔
صدقہ: 90 یا 900 روپے، سرخ رنگ کی چیزیں ٹماٹر، کپڑا، گوشت یا سبزی کسی معذورسیکیوریٹی سے منسلک فرد یا اس کی فیملی کو دینا بہتر عمل ہوگا۔
وظیفۂ خاص''یاغفاریاستار استغفراللہ العظیم'' 9 یا 90 بار اول وآخر11 بار درودشریف پڑھنا بہتر ہوگا۔

بدھ 5 مئی 2021
آج کا حاکم نمبر2 ہے۔آج 4 بار 5 کا ہندسہ متحرک ہوگا۔ ایسے دن میں فراڈ، دھوکادہی اور غلط بیانی کے واقعات ہوسکتے ہیں، ڈیجیٹل کرنسی بھی اسکینڈل کا حصہ بن سکتی ہے۔
1،3،4،5،8اور 9 نمبر والوں کے لیے آج دن کافی بہتر ہوسکتا ہے۔
2، 6اور 7 نمبر والوں کو کچھ معاملات میں رکاوٹ اور پریشانی کا اندیشہ ہے۔
صدقہ: زرد رنگ کی چیزیں یا 50 یا 500 روپے کسی مستحق طالب علم یا تیسری جنس کو دینا بہتر ہے، تایا، چاچا، پھوپھی کی خدمت بھی صدقہ ہے۔
وظیفۂ خاص''یاخبیرُ یاوکیلُ یا اللہ'' 41 بار اول و آخر 11 باردرودشریف پڑھنا مناسب عمل ہوگا۔

جمعرات 6 مئی 2021
آج کا حاکم نمبر1 ہے۔ حکومت اپنی کسی بات کو منوانے کے لیے میدان میں اترسکتی ہے۔ کوشش کیجیے کہ انا کے وار سے محفوظ رہیں۔
1،2،4،5،6اور 9 نمبر والوں کے لیے آج کا دن کافی بہتر رہنے کی امید ہے۔
4،7 اور 8 نمبر والوں کو کچھ مشکل ہوسکتی ہے۔
صدقہ: میٹھی چیز 30 یا 300 روپے کسی مستحق نیک شخص کو دینا بہتر عمل ہوسکتا ہے۔ مسجد کے پیش امام کی خدمت بھی احسن صدقہ ہے۔
وظیفۂ خاص''سورۂ فاتحہ 7 بار یا، یاقدوس یا وھابُ یااللہ'' 21 بار اول و آخر 11 بار درودشریف پڑھنا بہتر عمل ہوگا۔

جمعہ 7 مئی 2021
آج کا حاکم نمبر5 ہے۔ایک گرم دن جو مذہبی حلقوں سے گرمی اور الجھن لانے والے واقعات ہوسکتے ہیں۔1،2،5،6،7 اور 9 نمبر والوں کے لیے آج کا دن بہتر ہونے کی امید ہے۔3،4 اور8 نمبر والوں کو محتاط رہنے کا مشورہ ہے۔
صدقہ: 60 یا 600 روپے یا 600 گرام یا 6 کلو چینی، سوجی یا کوئی جنس کسی بیوہ کو دینا بہترین عمل ہوسکتا ہے۔
وظیفۂ خاص''سورۂ کہف یا یاودود یامعید یااللہ'' 11 بار ورد کرنا بہتر ہوگا۔

ہفتہ 8 مئی 2021
آج کا حاکم نمبر 8 ہے۔ مستقل مزاجی سے کام لیا تو یقینی طور پر ایک بڑی کام یابی حاصل ہوگی۔ 2،3،4،6،7اور 8 نمبر والوں کے لیے کسی حد تک بہتری کی امید ہے۔1، 5 اور 9 نمبر والوں کو کچھ امور میں مشکل ہوسکتی ہے۔
صدقہ: 80 یا800 روپے یا کالے رنگ کی چیزیں کالے چنے، کالے رنگ کے کپڑے سرسوں کے تیل کے پراٹھے کسی معذور یا عمررسیدہ مستحق فرد کو دینا بہتر عمل ہوسکتا ہے۔
وظیفۂ خاص''یا فتاح یاوھابُ یارزاق یا اللہ'' 80 بار اول و آخر 11 بار درودشریف کا ورد بہتر عمل ہوگا۔

اتوار9 مئی 2021
آج کا حاکم نمبر 2 ہے۔ ملنے ملانے کے لیے ایک اچھا دن ہے۔ رشتوں کو نبھانے کا وقت ہے۔1،3،4،5،8اور 9 نمبر والوں کے لیے ایک بہتر دن کی امید ہے۔
2، 6اور7 نمبر والوں کو مشکل ہوسکتی ہے۔
صدقہ: 13 یا 100 روپے یا سنہری رنگ کی چیزیں گندم، پھل، کپڑے، کتابیں یا کسی باپ کی عمر کے فرد کی خدمت کرنا بہتر ہوگا۔
وظیفۂ خاص''یاحی یاقیوم یا اللہ'' 13 یا 100 بار اول و آخر 11 بار درودشریف پڑھنا مناسب عمل ہوگا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |