روحانی دوست

علمِ الاعداد سے نمبر معلوم کرنے کا طریقہ۔


علمِ الاعداد سے نمبر معلوم کرنے کا طریقہ۔

صائم المصطفے صائم
واٹس اپ (0333-8818706)
فیس بک (Saim Almustafa Saim)

علمِ الاعداد سے نمبر معلوم کرنے کا طریقہ
دو طریقے ہیں اور دونوں طریقوں کے نمبر اہم ہیں

اول تاریخ پیدائش دوم نام سے!
اول طریقہ تاریخ پیدائش
مثلاً احسن کی تاریخ پیدائش 12۔7۔1990 ہے ، ان تمام اعداد کو مفرد کیجیے
1+2+7+1+9+9=29=2+9=11=1+1=2
گویا تاریخ پیدائش سے احمد کا نمبر 2 نکلا۔

اور طریقہ دوم میں:
سائل، سائل کی والدہ، اور سائل کے والد انکے ناموں کے اعداد کو مفرد کیجیے
مثلاً نام ''احسن '' والدہ کا نام '' شمسہ'' والد کا نام '' راشد۔''

حروفِ ابجد کے نمبرز کی ترتیب یوں ہے:
1 کے حروف (ا،ی،ق،غ) 2 کے حروف (ب،ک،ر) 3 کے حروف (ج،ل،ش)
4 کے حروف (د،م،ت) 5 کے حروف (ہ،ن،ث) 6 کے حروف (و،س،خ)
7 کے حروف (ز،ع،ذ) 8 کے حروف (ح،ف،ض) 9 کے حروف (ط،ص، ظ)
احسن کے نمبر (1،8،6،5) تمام نمبرز کو مفرد کردیں:
(1+8+6+5=20=2+0= 2 گویا احسن کا نمبر2 ہے۔
ایسے ہی احسن کی والدہ ''شمسہ ''کا نمبر9 اور والد راشد کا نمبر1 بنتا ہے۔
اب ان تینوں نمبروں کا مفرد کرنے پر ہمیں احسن کا ایکٹیو یا لائف پاتھ نمبر مل جائے گا۔ (2+9+1=12=1+2=3) گویا علم جفر کے حساب سے احسن کے نام کا نمبر 3 نکلا!

علم الاعداد کی روشنی میں آپ کا یہ ہفتہ
سوموار26اپریل 2021
آج کا حاکم نمبر 1 ہے ،گھر اور پلاٹ کی خریدوفروخت کے لیے ایک موزوں وقت ہوسکتا ہے کیوںکہ 2،5 اور 8 متحرک ہوچکے ہیں۔
1،2،4،5،6،اور 9 کے لیے بہتر ہوسکتا ہے۔
3،7 اور 8 نمبر والوں کے لیے اہم اور کچھ مشکل بھی ہوسکتا ہے۔
صدقہ: 20 یا 200 روپے، سفید رنگ کی چیزیں، کپڑا، دودھ، دہی، چینی یا سوجی کسی بیوہ یا غریب خاتون کو بطورِصدقہ دینا ایک بہتر عمل ہوگا۔
وظیفۂ خاص ''یارحیم یا رحمن یا اللہ'' 11 بار یا 200 بار اول وآخر 11 بار درودشریف پڑھنا بہتر ہوگا۔

منگل 27 اپریل 2021
آج کا حاکم نمبر9 ہے۔غیرمتوقع حالات، خیالات اور واقعات ہوسکتے ہیں۔ تشدد، جذباتی اور آتشی حادثے ہوسکتے ہیں۔
1،2،3،5،6 اور 7 نمبر والوں کے لیے آج کا دن کافی حد تک بہتری لائے گا۔
4،8 اور 9 نمبر والوں کے لیے کچھ مشکل ہوسکتی ہے۔
صدقہ: 90 یا 900 روپے، سرخ رنگ کی چیزیں ٹماٹر، کپڑا، گوشت یا سبزی کسی معذور سیکیوریٹی سے منسلک فرد یا اس کی فیملی کو دینا بہتر عمل ہوگا۔
وظیفۂ خاص''یاغفار، یاستار، استغفراللہ العظیم'' 9 یا 90 بار اول وآخر11 بار درودشریف پڑھنا بہتر ہوگا۔

بدھ 28 اپریل 2021
آج کا حاکم نمبر6 ہے۔توڑ پھوڑ اور دل شکستہ کردینے والے حالات کے بعد کوئی بہتر خبر کی امید کی جاسکتی ہے۔
1،4،5،6،8اور 9 نمبر والوں کے لیے آج دن کافی بہتر ہوسکتا ہے۔
2،3اور 7 نمبر والوں کو کچھ معاملات میں رکاوٹ اور پریشانی کا اندیشہ ہے۔
صدقہ: زرد رنگ کی چیزیں یا 50 یا 500 روپے کسی مستحق طالب علم یا تیسری جنس کو دینا بہتر ہے، تایا، چاچا، پھوپھی کی خدمت بھی صدقہ ہے۔
وظیفۂ خاص''یاخبیرُ یاوکیلُ، یااللہ'' 41 بار اول و آخر 11 بار درودشریف پڑھنا مناسب عمل ہوگا۔

جمعرات 29 اپریل 2021
آج کا حاکم نمبر5 ہے۔ سفر ہوسکتا ہے۔ نئی خبریں اور نئی ایجاد بھی سامنے آسکتی ہے۔
1،2،5،6،7،اور 9 نمبر والوں کے لیے آج کا دن کافی بہتر رہنے کی امید ہے۔
3،4 اور 8 نمبر والوں کو کچھ مشکل ہوسکتی ہے۔
صدقہ: میٹھی چیز، 30 یا 300 روپے کسی مستحق نیک شخص کو دینا بہتر عمل ہوسکتا ہے۔ مسجد کے پیش امام کی خدمت بھی احسن صدقہ ہے۔
وظیفۂ خاص''سورۂ فاتحہ 7 بار یا یا قدوس یا وھابُ یا اللہ 21 بار اول و آخر 11 بار درودشریف پڑھنا بہتر عمل ہوگا۔

جمعہ 30 اپریل 2021
آج کا حاکم نمبر9 ہے۔ایک گرم دن، مذہبی حلقوں کی طرف سے گرمی اور الجھن لانے والے واقعات ہوسکتے ہیں۔
1،2،3،5،6 اور 7 نمبر والوں کے لیے آج کا دن بہتر ہونے کی امید ہے۔
4،8 اور 9 نمبر والوں کو محتاط رہنے کا مشورہ ہے۔
صدقہ: 60 یا 600 روپے یا 600 گرام یا6 کلو چینی۔ سوجی یا کوئی جنس کسی بیوہ کو دینا بہترین عمل ہوسکتا ہے۔
وظیفۂ خاص''سورۂ کہف یا یاودود یا معید یا اللہ'' 11 بار ورد کرنا بہتر ہوگا۔

ہفتہ 1 مئی 2021
آج کا حاکم نمبر1 ہے۔حکم رانوں کے لیے بالکل بھی بہتر دن نظر نہیں آتا ہے۔
1,2,4،5،6 اور 9 نمبر والوں کے لیے کسی حد تک بہتری کی امید ہے۔
3، 6 اور 7 نمبر والوں کو کچھ امور میں مشکل ہوسکتی ہے۔
صدقہ: 80 یا800 روپے یا کالے رنگ کی چیزیں کالے چنے، کالے رنگ کے کپڑے سرسوں کے تیل کے پراٹھے کسی معذور یا عمررسیدہ مستحق فرد کو دینا بہتر عمل ہوسکتا ہے۔وظیفۂ خاص''یافتاح یاوھابُ یارزاق یا اللہ'' 80 بار اول و آخر 11 بار درودشریف کا ورد بہتر عمل ہوگا۔

اتوار2 مئی 2021
آج کا حاکم نمبر 4 ہے۔ سابقہ دنوں کا تسلسل چل رہا ہے۔
حکم راں طبقے کے لیے مشکل دن ہوسکتا ہے۔ غیرمتوقع حالات کا سامنا ہوسکتا ہے۔
1،2،3،6،7اور 8 نمبر والوں کے لیے ایک بہتر دن کی امید ہے۔
4، 5 اور 9 نمبر والوں کو مشکل ہوسکتی ہے۔
صدقہ: 13 یا 100 روپے یا سنہری رنگ کی چیزیں گندم، پھل، کپڑے، کتابیں یا کسی باپ کی عمر کے فرد کی خدمت کرنا بہتر ہوگا۔
وظیفۂ خاص''یاحی یاقیوم یا اللہ'' 13 یا 100 بار اول و آخر 11 بار درودشریف پڑھنا مناسب عمل ہوگا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |