کم اننگز میں 50وکٹیں شاہین آفریدی حسن علی کے حصہ دار بن گئے

جنوبی افریقہ سے سیریز کے آخری میچ میں شاہین آفرہدی نے 3شکار کرتے ہوئے کیریئر کی 24ویں اننگز میں یہ سنگ میل عبور کیا۔


Sports Reporter April 09, 2021
جنوبی افریقہ سے سیریز کے آخری میچ میں شاہین آفرہدی نے 3شکار کرتے ہوئے کیریئر کی 24ویں اننگز میں یہ سنگ میل عبور کیا۔ فوٹو: فائل

ون ڈے کرکٹ کی کم اننگز میں 50وکٹیں اڑانے کے ریکارڈ میں شاہین شاہ آفریدی ساتھی پیسر حسن علی کے حصہ دار بن گئے۔

جنوبی افریقہ سے سیریز کے تیسرے اور آخری میچ میں شاہین آفرہدی نے 3شکار کرتے ہوئے کیریئر کی 24ویں اننگز میں یہ سنگ میل عبور کیا، اس سے قبل ریکارڈ پر حسن علی قابض تھے، انھوں نے بھی اتنی ہی اننگز میں وکٹوں کی ففٹی مکمل کرتے ہوئے وقار یونس کو پیچھے چھوڑ دیا تھا۔

سابق پیسر اور موجودہ قومی ٹیم کے بولنگ کوچ نے 50شکار 26 اننگز میں مکمل کیے تھے۔

یاد رہے کہ شاہین شاہ آفریدی تینوں فارمیٹ میں قومی ٹیم کا لازمی حصہ سمجھے جاتے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں