سندھ اور بلوچستان کے اکثرعلاقوں میں خشک سالی الرٹ جاری

بارشیں اکتوبر سے مارچ میں معمول سے 33.2 فیصد کم ہوئیں، پنجاب میں 46.7 فیصد زیادہ بارشیں ریکارڈ کی گئیں


شبیر حسین April 03, 2021
خشک سالی سے زراعت و لائیو اسٹاک متاثر ہوسکتی ہے،اسٹیک ہولڈرز اقدامات اٹھائیں، محکمہ موسمیات

گذشتہ برس اکتوبر سے مارچ کے دوران ملک میں معمول سے 33.2 فیصد کم بارشیں ہوئی، موسم سرما میں کم بارشوں کے سبب جنوبی بلوچستان و سندھ کے اضلاع میں خشک سالی کی صورتحال پیدا ہوسکتی ہے۔

خشک سالی کے سبب متعلقہ اضلاع میں زراعت و لائیو اسٹاک متاثر ہوسکتی ہے۔ محکمہ موسمیات نے خشک سالی سے متعلق باضابطہ الرٹ جاری کردی۔ محکمہ موسمیات کی جانب سے جاری الرٹ کے مطابق اکتوبر سے مارچ کے دوران بلوچستان میں معمول سے63.3 فیصد، سندھ میں77.3 فیصد، خیبرپختونخوا میں 44.2فیصد ،گلگت بلتستان و کشمیر میں 19.8 فیصد معمول سے کم بارشیں ریکارڈ کی گئی تاہم پنجاب میں معمول سے46.7 فیصد زیادہ بارشیں ہوئیں۔

الرٹ میں کہا گیا ہے کہ بلوچستان کے چاغی، گوادر، ہرنائی، کیچ، خاران، مستونگ، نوشکی،پشین، پنجگور،اور واشک میں درمیانے درجے کی خشک سالی کا امکان ہیجبکہسندھ جنوبی حصوں بدین، قمبرشہدادکوٹ، میرپورخاص، عمرکوٹ، سانگھڑ، ٹھٹھہ، تھرپارکر سجاول میں بھی کم درجے کی خشک سالی کا خدشہ ہے۔ اسٹیک ہولڈرز کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ خشک سالی سے نمٹنے کیلیے قبل از وقت اقدامات کئے جائے جبکہ موسم کی صورتحال کیلئے محکمہ موسمیات سے خود کو اپڈیٹ رکھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں