ن لیگ پیپلزپارٹی کے درمیان اختلاف کی جنگ شدید تر

کورونا کی تیسری لہرکے باعث سیاسی سرگرمیاں ماند پڑگئی ہیں


افضال طالب March 29, 2021
کورونا کی تیسری لہرکے باعث سیاسی سرگرمیاں ماند پڑگئی ہیں،

KARACHI: سینیٹ میں یوسف رضا گیلانی کا اپوزیشن لیڈر منتخب ہونے کے بعد سے ن لیگ اور پیپلزپارٹی کے درمیان اختلاف کی جنگ شدیدترہوتی جارہی ہے۔

مسلم لیگ ن کے رہنماؤں کے بیانات کے بعد پیپلزپارٹی والوں نے جوابی وار شروع کردیے ہیں، جس کے تناظرمیں پی ڈی ایم ٹوٹنے کے قریب پہنچ گیا جبکہ فضل الرحمن کیلیے اسے قائم رکھنا کسی امتحان سے کم نہیں ہوگا۔

دوسری طرف کورونا کی تیسری لہرکے باعث سیاسی سرگرمیاں ماند پڑگئی ہیں، اپوزیشن کا حکومت کے خلاف فوری تحریک چلانا مشکل نظرآرہا ہے، آنے والے دنوں میں سیاسی صورتحال مزیدواضح ہوجائے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں