کلب رجسٹریشن سخت تنقید کے بعد بورڈ بیک فٹ پر آگیا

 بھاری بھر کم فیسوں میں کمی کے ساتھ دیگر مسائل حل کرنے کی یقین دہانی۔


Abbas Raza March 19, 2021
بھاری بھر کم فیسوں میں کمی کے ساتھ دیگر مسائل حل کرنے کی یقین دہانی۔ فوٹو: پی سی بی

کلب رجسٹریشن پر سخت تنقید کے بعد پی سی بی بیک فٹ پر آگیا جب کہ بھاری بھر کم فیسوں میں کمی کے ساتھ دیگر مسائل حل کرنے کی یقین دہانی کرا دی۔

نئے پی سی بی آئین کے تحت کلبز کی رجسٹریشن کا عمل خاصی تاخیر سے شروع ہوا، بھاری فیسوں اور دیگر سخت قواعدوضوابط پر کرکٹ آرگنائزرز، سابق کرکٹرز و میڈیا کی جانب سے سخت تنقید کی گئی، کلب کرکٹرز میں بھی بے چینی کی لہر پائی گئی، اس صورتحال کو دیکھتے ہوئے بورڈ نے رجسٹریشن کے عمل میں رعایت برتنے کا فیصلہ کرلیا۔

ذرائع کے مطابق بھاری بھر کم فیسوں میں کمی کے ساتھ دیگر مسائل حل کرنے کی بھی یقین دہانی کرا دی گئی، ووٹنگ ممبرز کیلیے فی کس5 ہزار روپے فیس ختم کردی جائے گی، کلبز کو ابتدائی رجسٹریشن، سالانہ، پلیئرز رجسٹریشن اور الیکشن فیس جمع کروانا ہوگی۔

لاہور، راولپنڈی اور فیصل آباد سمیت مختلف شہروں کے کرکٹ آرگنائزرز کی ڈائریکٹر نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر ندیم خان سے ملاقاتوں میں معاملات طے پائے، اب ایفیلیٹ کلب کو5 ہزار روپے رجسٹریشن اور اتنی ہی سالانہ فیس جمع کروانا ہوگی۔

ایسوسی ایٹ کلب کو 5ہزار رجسٹریشن اور ساڑھے 7ہزار روپے سالانہ فیس دینا پڑے گی، فل ممبر کلبز کو5 ہزار روپے رجسٹریشن اور 20 ہزار روپے سالانہ فیس جمع کروانا ہوگی، تینوں کیٹیگریز کے کلبز کو 250روپے فی پلیئر رجسٹریشن فیس بھی ادا کرنا ہے۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ سرکاری ملازم اور سیاسی عہدیداروں کے کلب کا صدر نہ بننے کی شق پر نظر ثانی ہوگی،بینک اکاؤنٹس کھلوانے کے طریقہ کار میں بھی تبدیلی کا امکان ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |