فواد عالم کی اداکاری کے میدان میں بھی انٹری

ویب سیریزکے جاری کردہ پوسٹرمیں فواد عالم کی تصویرکو مداح خوب سرارہے ہیں


ویب ڈیسک March 13, 2021
ویب سیریز کا نام ’خودکش محبت‘ ہے جو کہ اردوفلکس پردکھائی جائے گی۔

PESHAWAR: کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈرفواد عالم نے کرکٹ کے بعد اپنی قسمت اداکاری کے میدان میں بھی آزمانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

اپنے کرکٹ کے سفرمیں بہترین پرفارمنس دینے والے پاکستانی ٹیم کے کھلاڑی فواد عالم کو کون نہیں جانتا۔ خاص طور پرجب فواد عالم نے ایک لمبے عرصے کے بعد حال ہی میں قومی ٹیم کوجوائن کیا اورشاندارپرفارمنس دی تو مداحوں سمیت انٹرنیشنل کرکٹرزسے ایک بار پھرداد بھی سمیٹی اورانٹرنیشنل میڈیا میں خبروں کی زینت بھی بنے۔

اب کھلاڑی نے کرکٹ کے بعد اپنی قسمت اداکاری کے میدان میں بھی آزمانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

فواد عالم ایک ویب سیریز کا حصہ بننے جارہے ہیں جس کا نام 'خودکش محبت' ہے جو کہ اردوفلکس پردکھائی جائے گی۔ ویب سیریز کے جاری کردہ پوسٹر میں فواد عالم کی تصویر کو مداح خوب سرا رہے ہیں۔

[instagram-post url="https://www.instagram.com/p/CMU-C7lBzIY/"]

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں