آج غیر حاضر یا اعتماد کا ووٹ نہ دینے والا نا اہل عمران خان کا PTI ایم این ایز کو خط

سوا 12بجے اسمبلی کے دروازے بند ہو جائیں گے،تمام ارکان کو اعتماد کے ووٹ کیلیے حاضری یقینی بنانا ہوگی۔


رضوان غلزئی March 06, 2021
خلاف ورزی پر اعلامیہ الیکشن کمیشن میں پیش کیا جاسکتا ہے،عمران خان نے خط بطورچیئرمین پی ٹی آئی لکھا (فوٹو: فائل)

وزیراعظم عمران خان نے پی ٹی آئی کے ارکان اسمبلی کو خط لکھ کر کہا ہے کہ ووٹنگ میں حصہ نہ لینے والے رکن کیخلاف نااہلی کی کارروائی شروع کی جاسکتی ہے۔

وزیراعظم نے بطور چیئرمین پی ٹی آئی ارکان اسمبلی کے نام تحریر کردہ خط میں ووٹ سے متعلق رولزکے بارے میں ارکان کو بتایا ہے کہ آج (ہفتہ) 12بجکر 15منٹ کے بعد اسمبلی ہال اور چیمبر کے دروزاے بند ہوجائیں گے،کسی رکن کو اسمبلی ہال میں آنے کی اجازت نہیں ہوگی، تمام ارکان کو اعتماد کے ووٹ کیلئے حاضری یقینی بنانا ہوگی، عدم حاضری پر رکن کے خلاف نااہلی کی کارروائی شروع کی جائے گی۔

پارٹی ہدایت کی خلاف ورزی پر یہ اعلامیہ الیکشن کمیشن میں پیش کیا جاسکتا ہے، غیرحاضر رکن کے خلاف آئین کے آرٹیکل 63 کے تحت ایکشن لیا جائیگا۔ ایم این ایز کو لکھے گئے خط پر وزیراعظم عمران خان کے دستخط بھی موجود ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں