ریلوے پولیس کی بد حواسیاں بے ہوش مسافر مردہ قرار

ایدھی ایمبولینس بلا کر لاش بلاول میڈیکل اسپتال منتقل کر دی، مسافر اٹھ بیٹھا


Nama Nigar February 20, 2021
اطلاع پر پولیس کی دوڑیں لگ گئیں، شوگر لو ہونے کے باعث بے ہوشی طاری ہوئی ۔ فوٹو : اے ایف پی

ریلوے پولیس نے مسافر کو مردہ تصور کر کے قانونی کارروائی مکمل کر کے بلاول میڈیکل اسپتال منتقل کر دیا جہاں مذکورہ شخص اٹھ بیٹھا۔

ریلوے پولیس کو روہڑی سے کوٹری آنے والی موہن جو دڈو ایکسپریس سے نامعلوم شخص بے ہوشی کی حالت میں ملا۔ ریلوے پولیس کے مطابق ٹرین کے دیگر مسافروں نے اطلاع دی کہ مسافر کئی گھنٹے سے ساکت پڑا ہے۔

کوٹری ریلوے تھانے کے صوبیدار نے ایدھی سینٹرکو وائرلیس پر پیغام دیا کہ نامعلوم لاش ملی ہے اور تمام کاغذی کارروائی بھی مکمل کرتے ہوئے لاش کو ایدھی ایمبولینس میں ڈال کر بلاول میڈیکل اسپتال منتقل کیا جہاں موجود ڈاکٹروں نے جب چیک کیا تو مسافر اٹھ کر بیٹھ گیا، اس نے اپنا نام غلام رسول بتاتے ہوئے کہا کہ وہ کوٹری کا رہائشی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں