وزیراعظم کی جانب سے حکومتی ارکان اسمبلی کیلئے ترقیاتی فنڈز پر لارجر بینچ تشکیل

پانچ رکنی لارجر بینچ کل دن ایک بجے سماعت کرے گا۔


اسپیشل رپورٹر February 09, 2021
پانچ رکنی لارجر بینچ کل دن ایک بجے سماعت کرے گا۔

وزیراعظم عمران خان کی جانب سے تمام حکومتی ارکان اسمبلی کو 50، 50 کروڑ روپے کے ترقیاتی فنڈز دینے کے اعلان پر چیف جسٹس پاکستان نے پانچ رکنی لارجر بینچ تشکیل دیدیا۔

وزیراعظم کی جانب سے ارکان اسمبلی کو ترقیاتی فنڈز جاری کرنے کے معاملے پر چیف جسٹس پاکستان جسٹس گلزار احمد نے جسٹس قاضی فائز عیسی کے نوٹس پر پانچ رکنی لارجر بینچ تشکیل دیا۔

یہ بھی پڑھیں: جسٹس فائز کا وزیراعظم کی جانب سے ارکان اسمبلی کو ترقیاتی فنڈز دینے کا نوٹس

بینچ کے دیگر ارکان میں جسٹس مشیر عالم، جسٹس عمر عطا بندیال، جسٹس قاضی فائز عیسی اور جسٹس اعجاز الاحسن شامل ہیں ۔ پانچ رکنی لارجر بینچ کل دن ایک بجے سماعت کرے گا۔

کیس کی سماعت کیلئے سپریم کورٹ رجسٹرار آفس نے وزیراعظم کے پرنسپل سیکرٹری، سیکرٹری کابینہ ڈویژن، سیکرٹری خزانہ، وفاقی اور صوبائی ایڈووکیٹ جنرلز اور چیف سیکرٹریز کو بھی نوٹس جاری کردیے۔

یہ بھی پڑھیں: اگلے سال سے ارکان پارلیمنٹ کو 50 کروڑ روپے کے ترقیاتی فنڈز دیے جائیں گے، وزیراعظم

واضح رہے کہ جسٹس قاضی فائز عیسی نے اخبار کی خبر پر نوٹس لیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |