دریائے کنہار پر 300 میگا واٹ پن بجلی منصوبے کا فیصلہ

بالاکوٹ پن بجلی منصوبے کا سنگ بنیاد رواں سال رکھا جائیگا، 750 ملین ڈالر لاگت


Zulfiqar Baig February 08, 2021
کاغان میں دریائے کنہار پرپہلے ہی سی پیک میں شامل سکی کناری ڈیم زیر تعمیر

صوبائی حکومت کا دریائے کنہار پر 300 میگاواٹ بالاکوٹ پن بجلی منصوبہ شروع کرنے کا حتمی فیصلہ، کاغان میں دریائے کنہار پرپہلے ہی سی پیک منصوبہ میں شامل 870 میگاواٹ بجلی کا حامل سکی کناری ڈیم زیر تعمیر ہے۔

بالاکوٹ پن بجلی منصوبہ کا سنگ بنیاد رواں سال رکھا جائے گا، ڈیموں کی تعمیر سے علاقہ میں ترقی اور روزگار کے نئے مواقع میسر آئیں گے،عوام کا صوبائی حکومت کے فیصلے کا خیر مقدم، بالاکوٹ ڈیم کی تعمیر پر 750 ملین ڈالر لاگت آئے گی۔بابو سرٹاپ سے بہنے والا دریائے کنہار 166 کلومیٹر طویل اور اپنے یخ بستہ پانی کاحامل ٹراؤٹ فش کیلئے مشہور اور وادی کاغان کے حسن میں قدرتی اضافہ ہے۔

تیز بہاؤکے حامل اس دریا پر قبل ازیں سی پیک منصوبہ میں شامل سکی کناری ڈیم کی تعمیر کا کام جاری ہے جو آئندہ دوبرس تک مکمل ہوگا جس کی تعمیر کے بعد 870 میگاواٹ بجلی پیدا ہو گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |