ڈولفن کے کرتب سے بھرپور شو8 جنوری سے شروع ہوگا

میری ٹائم میوزیم میں ڈولفن شو کیلیے میڈیا آئی نے خصوصی انتظامات کرلیے۔


Pervaiz Mazhar January 03, 2014
پہلی بار شہری ڈولفن کو براہ راست دیکھ سکیں گے،روزانہ 3 شو پیش کیے جائیں گے، طلبا کیلیے خصوصی رعایت اور میوزیکل پروگرام ہوگا ۔ فوٹو : محمد نعمان/ ایکسپریس

شہر قائد میں ڈولفن شو8 جنوری سے میری ٹائم میوزیم میں شروع ہورہا ہے، پاکستان میں میڈیا آئی طویل عرصے سے ڈولفن شو کی تیاریوں میں مصروف تھا اب اس منفرد شو کی تیاریاں مکمل ہوچکی ہے، شو کے آرگنائزر اظفر عباس نے گفتگو میں بتایا کہ میری ٹائم میوزیم میں ڈولفن شو کے لیے 15فٹ گہرا پول بنایا گیا ہے ۔

جس میںعام پانی کو سمندری نمکین پانی میں تبدیل کرنے کے لیے خصوصی کیمیکل استعمال کیا گیا ہے ایسا فلٹر سسٹم لگایا گیا ہے جس سے 24 گھنٹے میں 17لاکھ لیٹر پانی فلٹر کیا جائے گا، ڈولفن حساس ہوتی ہیں اس لیے دیکھ بھال اور نگہداشت کے لیے غیر ملکی ماہرین ساتھ ہوں گے، پاکستان آنے والی ڈولفن میں ''ویل بلوگا ڈولفن'' جس کا وزن ایک ٹن ہے اور اس کی روزانہ خوراک20 سے25کلو مچھلی ہے ''اسٹیفن ڈولفن'' کی عمر10سے12سال ہوتی ہے یہ 150کلوگرام کے وزن کی ہوتی ہے۔



یہ بھی سائبیریا میں پائی جاتی ہے ''بوٹل نوزرڈ ڈولفن'' روزانہ 10 کلو گرام مچلھی کھاتی ہیں یہ عام طور سے سرد اور گرم ممالک میں پائی جاتی ہے''سی لائن میمو'' 20کلوگرام مچھلی اس کی خوراک ہے اس کا وزن200 کلو گرام ہے یہ ڈولفن عام طور سے برفانی علاقوں اور سمندری برفانی علاقوں میں پائی جاتی ہیں، ڈولفن کو اگر درست ماحول نہ ملے تو وہ پریشان ہوجاتی ہیں ڈولفن کو دی جانے والی خوراک کو منفی40 سینٹی گریٹ ٹیمپریچر میں رکھا جاتا ہے تاکہ اس سے بیکٹریا کے اثرات ختم ہوجائیں اس کے لیے مارکیٹ سے خاص طور سے مچھلی اور غذا کا بندوبست کیا جاتا ہے، ڈولفن کے حوالے سے دنیا بھر میں بے شمار فلمیں بنی ہیں لیکن دنیا بھر میں پیش کیے جانے والے لائیو شو سے لوگ زیادہ لطف اندوز ہوتے ہیں اور پسند بھی کیے جاتے ہیں۔



ڈولفن انسان دوست ہوتی ہے اور انسانوں کو قریب دیکھ کر محظوظ ہوتی ہے ، پاکستانی عوام بھی پہلی بار ڈولفن کو براہ راست دیکھیں گے اور ان کے کرتب اور شرارتیں دیکھ کر محظوظ ہوں گے روزانہ 3 ہزار سے زائد شہری اس شو کو دیکھ سکیں گے روزانہ 3 شو پیش کیے جائیں گے جبکہ اسکول کے بچوں کے لیے خصوصی شو صبح 11بجے ہوگا طلبہ اور طالبات کو خصوصی رعایت دی جائے گی اس موقع پر میوزیکل پروگرام اور خوبصورت روشنیوں کا بھی انتطام کیا گیا ہے، ڈولفن شو کراچی میں ماہ اپریل تک جاری رہے گا جبکہ اس کے بعد یہ شو لاہور، اسلام آباد میں بھی پیش کیا جائے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔