حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا

وزیر اعظم ہاؤس کے مطابق اوگرا کی جانب سے پیٹرولیم قیمتوں میں 13 روپے سے زائد کا اضافہ تجویز کیا گیا تھا


ویب ڈیسک January 31, 2021
اوگرا کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات میں 13 روپے سے زائد اضافے کی تجویز دی تھی، وزیر اعظم ہاؤس(فوٹو، فائل)

ISLAMABAD: وزیرِ اعظم عمران خان نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی منظوری دے دی۔

حکومتی فیصلے کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 2 روپے 70 پیسے فی لیٹر اضافہ منظور کیا گیا ہے۔ اسی طرح ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے 88 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا جائے گا۔

مٹی کے تیل کی قیمت میں 3 روپے 54 پیسے فی لیٹر اور لائیٹ ڈیزل کی قیمت میں 3.00 روپے فی لیٹر کا اضافہ کیا گیا ہے۔ قیمتوں میں اضافے کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہوگا۔

پیٹرولیم مصنوعات میں منظور ہونے والے اضافے کے بعد پیٹرول کی قیمت 111روپے90 پیسے ، ہائی اسپیڈ ڈیزل 116 روپے 07 پیسے، مٹی کاتیل 80 روپے 19 پیسے اور لائٹ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت 79 روپے 23 پیسے ہوگئی ہے۔

وزیر اعظم ہاؤس کے مطابق اوگرا کی جانب سے پیٹرول کی قیمت میں 13 روپے 18 پیسے اور اسپیڈ ڈیزل کی میں قیمت میں 12 روپے 12 پیسے اضافے کی تجویز دی تھی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں