عدنان سمیع کے بھائی نے پاکستان کیلیے اسکواش میں نئے ریکارڈ قائم کرنا ہدف بنالیا

پاکستان میرا ملک ہے اور مجھے اپنے ملک کے ساتھ عشق ہے، جنید سمیع


Zulfiqar Baig January 20, 2021
 موسیقی ایک فل ٹائم کام ہے لیکن میں موسیقی کے ساتھ اسکواش کوبھی وقت دیتا ہوں،  جنید سمیع: فوٹو: فائل

گلو کار و اداکارپاکستانی نژاد بھارتی شہری عدنان سمیع خان کے جھوٹے بھائی جنید سمیع خان نے عالمی شہرت یافتہ اسکواش کے کھلاڑیوں جہانگیرخان اورجان شیرکے اسکواش کے انٹرنیشنل سرکٹ میں بنائے گے ریکارڈ کو ہدف بنالیا۔

110 کلوگرام وزن کے مالک گلوکار جنید سمیع خان نے اسکواش کی تربیت حاصل کرنے کے لئے پاکستان اسپورٹس کمپلیکس کے روشن خان اسکواش کمپلیکس میں کوالیفائیڈ کوچ کی خدمات حاصل کرلی ہیں۔ صبح اور شام کو اسکواش سیشن کے علاوہ اسلام آباد کے مقبول فٹنس سینٹر میں وزن کو کم کرنے کے لئے بھی ٹارگٹ سیٹ کرلیا ہے۔

گلوکار جنید سمیع خان کا کہنا ہے کہ میں گریجویشن تک تعلیم حاصل کرنے کے ساتھ ساتھ اپنے بھائی عدنان سمیع خان سے گلوکاری کی تربیت حاصل کی ہے، میں اور میرا بھائی شوقیہ گلوکار تھے لیکن بعد میں میرے بھائی نے موسیقی کی دنیا میں قدم رکھا اور میوزک کمپوزنگ کے ساتھ گائیکی میں مہارت حاصل کی اور مقبول گیت گائے۔ میرا مشن گلوکاری کے ساتھ ساتھ اسکواش کے میدان میں کھوئے ہوئے مقام کو دوبارہ حاصل کرنا ہے۔

ایکسپریس سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میرا وزن بہت زیادہ ہے لیکن میرے حوصلے جواں ہیں، میری عمر اس وقت 45 برس ہے اور مجھے ٹارکٹ حاصل کرنا ہے۔ اس کے لئے میں دن رات محنت کررہا ہوں۔ اللہ تعالی کی مدد شامل حال رہی تو کامیابی ملے گی۔ اس بارے میں نے اسکواش لجینڈ ڈجہانگیرخان اورجان شیرخان سے رابطہ کیا، جان شیرخان نے بھرپورحوصلہ افزائی کی اوروہ میرے گھربھی تشریف لائے جومیرے لئے اعزاز ہے۔ اسکواش میرا جنون ہے یہ ایک مشکل کھیل ہے لیکن ہمارے کھلاڑی اگر محنت کریں تو عالمی اعزازت پاکستان کو واپس مل سکتے ہیں۔ پاکستان میرا ملک ہے اورمجھے اپنے ملک کے ساتھ عشق ہے۔ جلد نئی ویڈیو لانچ کروں گا موسیقی ایک فل ٹائم کام ہے لیکن میں موسیقی کے ساتھ اسکواش کوبھی وقت دیتا ہوں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |