سیکیورٹی خدشاتالیکشن کمیشن کے باہراحتجاج کاشیڈول تبدیل

ریلیوں کی قیادت اب دوسرے درجے کے رہنما کرینگے، ذرائع


ریلیوں کی قیادت اب دوسرے درجے کے رہنما کرینگے، ذرائع۔ فوٹو: فائل

لاہور: پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کی اسٹیئرنگ کمیٹی کی جانب سے الیکشن کمیشن کے سامنے آج ہونے والے احتجاج کا شیڈول تبدیل کر دیا گیا۔

ذرائع کے مطابق پی ڈی ایم کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ تمام کارکن کشمیر چوک میں جمع ہوں گے اور مرکزی قیادت کے ساتھ الیکشن کمیشن پہنچیں گے۔ اجلاس میں پی ڈی ایم قیادت کو درپیش سیکیورٹی خطرات کا جائزہ لیا گیا اور شرکاء سے رائے لی گئی۔ جس پر پی ڈی ایم کی قیادت نے پلان اور شیڈول تبدیل کردیا۔

مریم نواز شریف پارک پنڈی کی بجائے سرینا چوک سے احتجاج میں شریک ہونگی۔ مولانا فضل الرحمان بھی موٹر وے چوک کی بجائے سرینا چوک سیالیکشن کمیشن جائیں گے۔ ریلیوں کی قیادت اب دوسرے درجے کے رہنما کرینگے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |