میونسپل بانڈز دنیا میں لوکل گورنمنٹ کی فنانسنگ کا کلیدی ذریعہ

ریاست ہائے متحدہ امریکا میں سالانہ 4 کھرب ڈالر کے میونسپل بانڈز جاری کیے جاتے ہیں


Express Tribune Report January 18, 2021
پالیسی سازوں کو سرمائے کی طویل مدتی نمو کیلیے اقدامات کرنے پر توجہ دینی ہو گی ۔ فوٹو: فائل

میونسپل بانڈز 2 صدیوں سے شہروں کے انفرا اسٹرکچر اور دیگر ترقیاتی منصوبوں کے لیے سرمایہ حاصل کرنے کی غرض سے استعمال کیے جا رہے ہیں۔

ایک رپورٹ کے مطابق امریکا میں سالانہ 4 کھرب ڈالر کے میونسپل بانڈز جاری کیے جاتے ہیں۔ سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ کیا پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں اس نوعیت کے بانڈز جاری کرنے سے شہروں میں ترقیاتی منصوبوں کے لیے درکار فنڈز کے مسئلے کا حل ممکن ہوسکتا ہے؟ شہری انفرا اسٹرکچر کی فنانسنگ کے لیے میونسپل بانڈز کے استعمال کے فوائد اُبھرتی ہوئی معیشتوں میں بتدریج واضح ہورہے ہیں۔ کچھ ممالک اپنی معیشتوں میں میونسپل بانڈ کی مارکیٹ کی ترقی کے لیے کوششیں تیز بھی کررہے ہیں۔

چین میں مختلف ترقیاتی منصوبوں کی فنانسنگ میں میونسپل بانڈز کا کلیدی کردار رہا ہے۔ پاکستان جیسی ابھرتی ہوئی معیشتوں میں ترقی یافتہ ممالک کے مقابلے میں مارکیٹ اکانومی میں حکومتوں کا عمل دخل زیادہ، متنوع آپشن محدود ہوتے ہیں ۔ بیشتر ابھرتی ہوئی معیشتوں میں پالیسی ساز سرمائے کی مارکیٹ کے پھیلائو کے لیے درکار اقدامات سے آگاہ تو ہوتے ہیں مگر ان پر عمل درآمد ایک چیلنج ہوتا ہے۔ چناں چہ پالیسی سازوں کو سرمائے کی طویل مدتی نمو کے لیے اقدامات کی بنیاد رکھنے پر توجہ دینی ہو گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں