بریگیڈیئر اسدنے نیب ٹارچر کے باعث خودکشی کیسلیم مانڈوی والا

نیب تھانے سے بڑا ادارہ بن گیا،ڈپٹی چیئرمین سینیٹ،آرمی چیف انصاف دلوائیں،بیٹی اسد منیر


Zulfiqar Baig January 17, 2021
نیب تھانے سے بڑا ادارہ بن گیا،ڈپٹی چیئرمین سینیٹ،آرمی چیف انصاف دلوائیں،بیٹی اسد منیر۔ فوٹو: ایکسپریس

ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا نے کہا ہے کہ نیب اس وقت تھانے سے بھی بڑا ادارہ بن گیا ہے جب کہ بریگیڈیئر اسدنے نیب ٹارچر کے باعث خودکشی کی۔

میڈیا گفتگوکرتے ہوئے سلیم مانڈوی والا نے کہا میں بریگیڈیئر اسد منیر کے گھر تعزیت کیلئے آیا ہوں، بریگیڈیئر صاحب کی اہلیہ نے بتایا کہ نیب نے ان کو کس طرح ٹارچر کیا، نیب نے نوٹسز بھیج بھیج کر پانچ سال ٹارچر کیا، ایک مرتبہ انہوں نے پہلے بھی خودکشی کی کوشش کی لیکن بیگم نے بچا لیا۔ میرے خیال میں خودکشی کی وجہ نیب کا ٹارچر تھا یہ معاملہ ہم ہیومن رائٹس کمیشن لے کر جائیں گے، سینیٹ میں بھی یہ معاملہ اٹھاؤں گا، بریگیڈیئر صاحب کے حوالے سے آرمی چیف کو نوٹس لینا چاہئے۔

سلیم مانڈوی والا نے کہا کہ پلاٹس کے حوالے سے کہوں گا کوئی حکومت کا پلاٹ نہیں ہے، یہ تعلق بنتا ہے تو ایف بی آر کا بنتا ہے اور یہ پلاٹس1960 کے ہیں، تمام چیزیں عدالت کے سامنے رکھنا چاہتا ہوں۔ میری تحریک استحقاق آج بھی موجود ہے، اگر کوئی سمجھتا ہے تحریک استحقاق واپس ہوگی تو یہ غلط فہمی ہوگی، حالات ایسے بن گئے ہیں کہ میں مختلف اقدامات کرونگا۔ کل میں اکاؤنٹنٹ جنرل خرم ہمایوں کے گھر بھی جاؤں گا۔

اس موقع پر بریگیڈیئر اسد منیر کی بیٹی مینہ گبینا نے کہا آرمی چیف ہمارے اہل خانہ کو انصاف دلائیں میرے والد نیب کی وجہ سے خودکشی کرنے پر مجبور ہوئے۔ دریں اثناء ڈپٹی چیئرمین سینیٹ پمز ملازمین سے اظہار یکجہتی کیلئے پمز آئے۔

مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا پمز ملازمین کے مطالبات کا مسئلہ سینیٹ میں پیر کو ہی اٹھاؤں گا۔ فیصل خان اور اسد عمر کو پیغام دینا چاہتا ہوں کہ وہ یہاں آئیں اور پمز کے ملازمین کا مسئلہ سنیں۔ اگر کوئی بھی مسئلہ حل نہیں ہوتا تو مظاہرین کو پارلیمنٹ کا رخ کرنا چاہئے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |