نئے سال میں 30 سے زائد فلمیں بنانے کی منصوبہ بندی کرلی گئی

ٹی وی فنکاروں نے بھی فلموں میں کام کافیصلہ کرلیا، فلم انڈسٹری کی رونقیں بڑھ جائیں گی


Pervaiz Mazhar January 01, 2014
ٹی وی فنکاروں نے بھی فلموں میں کام کافیصلہ کرلیا،فلم انڈسٹری کی رونقیں بڑھ جائیں گی۔ فوٹو: فائل

فلم انڈسٹری کے حوالے سے 2013سال بہت اچھا رہا گزشتہ سال فلم اور سنیما انڈسٹری میں زبردست گہما گہمی نظر آئی، سنیمائوں کی تعداد میں اضافہ کے ساتھ ہی فلم انڈسٹری میں بھی سرمایہ کاری میں تیزی سے اضافہ ہوا۔

پاکستانی فلموں کی کامیابی سے فنکاروں میں بہت زیادہ جوش وخروش پایا جاتا ہے امید ہے اس سال30سے زائد فلمیں بنائی جائیں گی، مانڈوی والا انٹرٹینمنٹ نے ہمایوں سعید اور زیبا بختیار کے ساتھ چند پروجیکٹ پر کام مکمل کرلیا ہے۔زیبا بختیار کی فلم آپریشن 021 کی پرموشن کا کام شروع کردیا جائے گا جب کہ اداکار جاوید شیخ نے بھی دو فلمیں بنانے کا اعلان کیا ہے۔

ہدایتکارہ سنگیتا، سید نور بلال لاشاری، قیصر خان نطامانی، سجاد گل، عبداﷲکادوانی، برکت صدیقی، یاسر نوازاور دیگر افراد نے اس سال فلم بنانے کی تیاریاں شروع کردی ہیں، ٹیلی ویژن سے وابستہ فنکاروں نے بھی فلموں میں کام کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ 2014 میں ترکی کے ساتھ ایرانی فلموں کی بھی پاکستان میں نمائش کے لیے کام ہورہا ہے،امید ہے کہ اس سال نہ صرف فلم انڈسٹری بلکہ سنیما انڈسٹری کی بھی رونقوں میں اضافہ ہوگا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |