پیٹ سے جڑے 2 بچوں کو آپریشن کر کے علیحدہ کر دیا گیا

10 ماہ قبل پیدا ہونیوالے پیٹ سے جڑے دونوں بچے آپریشن کے بعد صحت یاب ہیں،گزشتہ روز انھیں اسپتال سے رخصت کردیا گیا


Tufail Ahmed January 08, 2021
10 ماہ قبل پیدا ہونیوالے پیٹ سے جڑے دونوں بچے آپریشن کے بعد صحت یاب ہیں،گزشتہ روز انھیں اسپتال سے رخصت کردیا گیا۔ فوٹو: فائل

کراچی کے نجی اسپتال کے ڈاکٹروں نے پیٹ سے جڑے دونوں بچوں کا کامیاب آپریشن کرکے علیحدہ کردیا تاہم دونوں بچے روبہ صحت ہیں۔

کراچی میں 10 ماہ قبل پیدا ہونے والے پیٹ سے جڑے دو بچوں کا نجی اسپتال میں کامیاب آپریشن کرکے دونوں بچوں کو علیحدہ کر دیا گیا اور گزشتہ روز انھیں اسپتال سے رخصت کردیا گیا ، اہل خانہ کے مطابق تین ہفتے گزرنے کے بعد بچے اب نارمل زندگی گزار رہے ہیں۔

بچوں کے والد اسرار احمد نے بتایا کہ وہ ٹیکسٹائل مل میں مزدوری کرتا ہے، میں نجی اسپتال کے اخراجات برداشت نہیں کرسکتا تھا تاہم صارم برنی ویلفیئر ٹرسٹ کی کوششوں اور دبئی کی کاروباری شخصیت ناصر عبداللہ لوتھا کے تعاون سے کراچی کے نجی اسپتال میں بچوں کے آپریشن کا بندوبست کیا گیا۔ کامیاب آپریشن کے بعد بچوں کے والدین نے ناصر عبداللہ لوتھا سے ملاقات کی اور شکریہ ادا کیا۔

ناصر عبداللہ لوتھا کی بچوں کے مستقبل کے لیے نیک خواہشات کا اظہارکیا،ناصر عبداللہ لوتھا کی جانب سے بچوں کے مزید علاج کی صورت میں والدین کو مزید تعاون کی یقین دہانی کرائی ۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |