پی ڈی ایم کا آج بنوں میں جلسہ مریم نواز شریک نہیں ہوں گی

پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان ڈیرہ اسماعیل خان سے صبح 8 بجے بڑے قافلے کی قیادت کرتے ہوئے جلسہ گاہ پہنچیں گے۔


Numaindgan Express January 06, 2021
پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان ڈیرہ اسماعیل خان سے صبح 8 بجے بڑے قافلے کی قیادت کرتے ہوئے جلسہ گاہ پہنچیں گے۔ فوٹو:فائل

پی ڈی ایم آج بنوں میں جلسہ کرے گی جب کہ مریم نواز اس میں شریک نہیں ہوں گی۔

پی ڈی ایم کے زیراہتمام دوسرے مرحلے میں آج بنوں میں ہونے والے جلسے کی تیاریاں مکمل، مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز شریف جلسے میں شرکت نہیں کریں گی۔ ن لیگ کی قیادت پارٹی سیکریٹری جنرل احسن اقبال اور خیبر پختونخوا کے صدر انجینئر امیر مقام کریں گے۔

جلسہ گاہ کو بینروں اور جھنڈوں سے سجا دیا گیا،جلسہ میں شرکت کے لیے پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان ڈیرہ اسماعیل خان سے صبح 8 بجے بڑے قافلے کی قیادت کرتے ہوئے جلسہ گاہ پہنچیں گے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں