اسامہ کو گاڑی سے باہر نکال کر قتل کیا گیا والداسامہ ستی

پولیس کے ہاتھوں قتل نوجوان اسامہ کے والد کی معاملے پر نوٹس کیلئے چیف جسٹس کو درخواست


Express News January 05, 2021
پولیس کے ہاتھوں قتل نوجوان اسامہ کے والد کی معاملے پر نوٹس کیلئے چیف جسٹس کو درخواست . فوٹو : فائل

اسامہ ستی کے والد ندیم یونس ستی نے کہا ہے کہ بیٹے کو گاڑی سے باہر نکال کر قتل کیا گیا۔

اسامہ ستی کے والد ندیم یونس ستی نے پریس کانفرنس میں بیٹے کے قتل پر اسلام آباد پولیس پر سنگین الزامات عائد کرتے ہوئے کہا کہ گولیاں گاڑی کے آگے سے لگیں ہیں نہ پیچھے سے لگیں، اسامہ کو گاڑی سے باہر نکال کر قتل کیا گیا، اسامہ کے پاوٴں پر لگنے والی گولی سے بھی یہی لگتا ہے۔

ندیم ستی نے کئی اہم سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ اگر پولیس والے تعاقب کررہے تھے تو سامنے سے گولیاں کس نے ماریں، آئی جی اسلام آباد عامر ذولفقار خان اس واقعہ پر فوری مستعفی ہوں جب کہ جمعہ کو پریس کلب کے باہر احتجاج کریں گے۔

ندیم یونس ستی نے معاملے پر نوٹس کے لیے چیف جسٹس آف پاکستان سے درخواست بھی کردی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |