2020 میں کورونا سے متعدد سیاستدان متاثر کچھ جان سے گئے

بزدار،بلاول،شہباز،شیخ رشید، مرادشاہ، شاہد خاقان،جمالی،کائرہ ودیگرمتاثرہوئے


شبیر حسین January 03, 2021
عوام کی طرح قومی قیادت بھی وباسے متاثرہے،احتیاطی تدابیراپنائیں،ڈاکٹرفیصل۔ فوٹو: فائل

2020 میں دنیا میں تباہی پھیلانے والے کوروناوائرس سے پاکستانی سیاستدان بھی محفوط نہ رہ سکے جب کہ وزراء ،سینیٹرز، قومی و صوبائی اسمبلیوں کے اراکین سمیت بیسیوں سیاستدان کورونا سے متاثر ہوئے جن میں سے کچھ جان کی بازی بھی ہارگئے۔

2020 میں پیپلزپارٹی کے رہنماسعید غنی کورونا سے متاثر ہونیوالے پہلے سیاستدان تھے۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی،وفاقی وزرا اسد عمر،فروغ نسیم، شیخ رشید،مسلم لیگ (ن) کے صدر و قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف، وزرائے اعلیٰ سردارعثمان بزدار، مراد علی شاہ،گورنر سندھ عمران اسماعیل، چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو، سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی،سابق وزیر اعظم میر ظفر اللہ جمالی، سابق سپیکر ایاز صادق، سابق وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال، سابق وزیر اطلاعات قمر زمان کائرہ بھی کوروناسے متاثرہوئے۔

اسپیکر کے پی کے اسمبلی مشتاق غنی،کامران بنگش، شہریار آفریدی،حمزہ شہباز،سینیٹرمولا بخش چانڈیو، شرجیل میمن، فیصل سبزواری، عطااللہ تارڑ، مریم اورنگزیب، انجینئر امیر مقام، نہال ہاشمی، خواجہ سلمان رفیق، ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی سردار دوست محمد مزاری، عثمان خان ترکئی،اے این پی رہنما غلام احمد بلور، میاں افتخار حسین، ارکان قومی اسمبلی محبوب شاہ ، رائے محمد مرتضیٰ اقبال ، علی وزیر ،گل ظفر خان، منیر اورکزئی، بلوچستان کے وزیر خزانہ ظہور بلیدی، سیدعبدالرشید، شاہ زین بگٹی، مولانا عطا الرحمان، پنجاب کے وزیر توانائی ڈاکٹر اختر ملک، طارق فضل چوہدری، سینیٹر کلثوم پروین، رکن صوبائی اسمبلی عبدالسلام آفریدی، سینیٹر طاہرہ اورنگزیب، ارکان پنجاب اسمبلی راشد حفیظ، شاہین رضا ، میاں نوید سمیت بیسیوں سیاستدان کوروناسی متاثرہونیوالوں میں شامل تھے۔

وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے قومی صحت ڈاکٹر ظفر سلطان کا کہنا ہے کہ کورونا سے جہاں عام لوگ متاثر ہیں وہیں قومی سطح کی قیادت بھی متاثر ہے۔ کورونا سے خود کو بچانے کا واحد حل احتیاطی تدابیر اپنانا ہے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں