حُسن نے پہنی رعنائی

ہماری رنگارنگ ثقافتوں کا ایک حسین مظہر خواتین کے ملبوسات بھی ہیں جن پر کڑھائی کا کام انھیں مزید خوب صورت بنادیتا ہے۔


Musa Raza December 29, 2013
ماڈل: عریشہ / ملبوسات: دی وارڈروب / ایکسپریس

لباس تن کو ڈھانپتا اور سردوگرم سے بچاتا ہی نہیں، یہ شخصیت کو جاذبیت، دل کشی اور ندرت بھی عطا کرتا ہے۔

مختلف رنگوں اور منفرد تراش خراش کے لباس پہنے والے کو جاذب نظر بناتے ہیں اور اسے وہ انفرادیت دیتے ہیں جس کے بارے میں شاعر نے کہا تھا ''وہ بھیڑ میں بھی جائے تو تنہا دکھائی دے۔'' اسی طرح ملبوسات پر کی جانے والی کڑھائی اور پرنٹ لباس کو نیا انداز اور انوکھی خوب صورتی عطا کردیتے ہیں۔

ہمارے ملک کے چاروں صوبوں کی رنگارنگ ثقافتوں کا ایک حسین مظہر خواتین کے ملبوسات بھی ہیں، جن پر کڑھائی کا کام انھیں مزید خوب صورت بنادیتا ہے۔ یوں ہمارے یہاں کڑھائی کا تنوع میسر ہے۔ کڑھی ہوئی اور پرنٹڈ قمیصیں خاص طور پر تقریبات میں پہننے والے کی شخصیت کو رعنائی اور انفرادیت دیتی ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |