اسلام آباد ایئرپورٹ پر لینڈنگ کے دوران طیارہ خوفناک حادثے سے بال بال بچ گیا

طیارے کی ونڈ اسکرین پر پرندہ آکر ٹکرایا جس سے شیشے کو شدید نقصان پہنچا اور پوری اسکرین پر دراڑیں پڑگئیں۔


Saleh Mughal December 24, 2020
طیارے کی ونڈ اسکرین پر پرندہ آکر ٹکرایا جس سے شیشے کو شدید نقصان پہنچا اور پوری اسکرین پر دراڑیں پڑگئیں۔

نیو اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر سیرین ائیرلائن کا طیارہ لینڈنگ کے دوران ونڈ اسکرین پر پرندہ ٹکرانے سے خوفناک حادثے کا شکار ہونے سے بال بال بچ گیا۔

حادثے میں پائلٹ کے سامنے ونڈ اسکرین بری طرح متاثر ہوئی جس کے باعث طیارے کو گراونڈ کرکے اگلی پرواز منسوخ کردی گئی۔

ذرائع کے مطابق کراچی سے اسلام آباد آنے والی سیرین ایئر کی پرواز نمبر ER 500 کا حامل طیارہ لینڈنگ پوزیشن پر تھا کہ اچانک طیارے کے عین پائلٹ کے سامنے کی ونڈ اسکرین پر پرندہ آکر ٹکرایا جس سے شیشے کو شدید نقصان پہنچا اور پوری اسکرین پر دراڑیں پڑگئیں۔

پائلٹ نے مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے طیارے کو بحفاظت رن وے پر اتار لیا۔ بعدازاں طیارے کو ایئرپورٹ پر ہی گراؤنڈ کرکے آئندہ پرواز کو منسوخ کردیا گیا۔

آئندہ پرواز پر روانگی کے انتظار میں بیٹھے کچھ مسافر پرواز منسوخ ہونے پر واپس گھروں کو روانہ ہوگئے جبکہ چند مسافر ایئرپورٹ پر ہی اگلی پرواز کے انتظار میں بیٹھے رہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں