911 پر کال کرنے کی سزا

911 پر بلاضرورت کال کرنا یا محض تفریح کے لیے سرکاری اہل کاروں کی دوڑیں لگوادینا قابل سزا جرم ہے۔


ع۔ر December 29, 2013
911 کو کال کرنے کی پاداش میں گذشتہ دنوں عدالت نے ایک خاتون کو 180 دنوں کے جیل بھیج دیا۔ فوٹو : فائل

امریکا میں جب بھی کسی کو ہنگامی امداد کی ضرورت پیش آتی ہے تو وہ 911 ڈائل کرکے مدد طلب کرتا ہے۔

فون کال موصول کرنے والا اہل کار مدد کے طلب گار سے اس کا پتا معلوم کرتا ہے اور پھر منٹوں میں پولیس، فائر بریگیڈ، ایمبولینس، اور دیگر شعبوں سے تعلق رکھنے والے اہل کار وہاں پہنچ جاتے ہیں۔ مگر آپ یہ جان کر حیران ہوں گے کہ 911 کو کال کرنے کی پاداش میں گذشتہ دنوں عدالت نے ایک خاتون کو 180 دنوں کے جیل بھیج دیا۔



 

دراصل911ہنگامی صورت حال میں کام آنے والی سروس ہے۔ 911 پر بلاضرورت کال کرنا یا محض تفریح کے لیے سرکاری اہل کاروں کی دوڑیں لگوادینا قابل سزا جرم ہے۔ لاس اینجلس ٹائمز کے مطابق 43 سالہ لینیٹ ینگ نے تین برس کے دوران 911 پر چار سو مرتبہ فون کیے۔ اخبار کے مطابق مسز ینگ نے ایک دن میں چھے بار بھی طبی خدمات کے لیے اس سروس کے دفتر فون کیے۔ رواں برس یکم جنوری سے تیرہ ستمبرکے درمیان اس عورت نے 911 سے 220 بار مدد چاہی۔ علاوہ ازیں لینیٹ طبی امداد کے لیے بارہا قریبی فائر اسٹیشن بھی گئی، حالاں کہ اسے کوئی بیماری لاحق نہیں تھی اور نہ ہی کوئی اور طبی مسئلہ درپیش تھا۔ اس کے باوجود وہاں اسے طبی امداد دی جاتی رہی۔



911 کو بار بار' تنگ ' کرنے پر بالآخر متعلقہ اہل کاروں کا پیمانۂ صبر لبریز ہوگیا اور لینیٹ کو گرفتار کرکے عدالت میں پیش کردیا گیا۔ چند روز کی سماعت کے بعد عدالت نے لینیٹ کو مجرم قرار دیتے ہوئے چھے ماہ کی جیل کاٹنے اور تین سال تک پولیس کے زیرنگرانی رہنے کی سزا سنائی۔ اس کے ساتھ ساتھ لینیٹ کا نفسیاتی علاج کرانے کا حکم بھی جاری کیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |