پی ایس ایل 6 کے تاخیر سے انعقاد کی تجویز مسترد

مقامی کرکٹرز کی کیٹیگریز میں ترقی اور تنزلی کے حوالے سے فیصلے آج متوقع


Express News December 19, 2020
مقامی کرکٹرز کی کیٹیگریز میں ترقی اور تنزلی کے حوالے سے فیصلے آج متوقع فوٹو: فائل

پی ایس ایل 6کے تاخیر سے انعقادکی تجویز مسترد ہوگئی جب کہ پی سی بی نے فرنچائزز کو باور کرا دیاکہ اگر شیڈول ونڈو میں انعقاد نہ ہوا تو آئندہ سال وقت نکالنا مشکل ہوگا۔

کورونا کیسز میں اضافے کے باوجود فروری، مارچ میں ہی پی ایس ایل کا چھٹا ایڈیشن منعقد ہوگا، ذرائع کے مطابق 2سے 3 فرنچائزز نے ایونٹ تاخیر سے شروع کرنے کی تجویز دی تھی جس پر بورڈ حکام نے انھیں اپنی مجبوریاں بتا دی ہیں کہ تاخیر ممکن نہیں ہے۔

شیڈول ونڈو میں اگر ایونٹ نہیں کرایا تو پھر 2021 میں انعقاد نہیں ہو سکے گا،پورے سال میں اس کے سوا وقت دستیاب نہیں، کھلاڑیوں کی مصروفیات کے ساتھ3 سالہ رائٹس سرکل کی وجہ سے بھی پی ایس ایل کرانا ضروری ہے، بورڈ نے فرنچائزز کو تمام تر صورتحال سے آگاہ کردیا ہے۔

دوسری جانب چھٹے ایڈیشن کے لیے باقاعدہ ورکنگ کا آغاز ہفتے سے ہورہا ہے، پہلے مرحلے میں مقامی کھلاڑیوں کی کیٹیگریز میں ترقی اور تنزلی کے حوالے سے فیصلے متوقع ہیں، اگلے10 روز میں ٹیموں میں کھلاڑیوں کی ریٹینشن کا اعلان ہو گا۔

ٹیمیں چھٹے ایڈیشن کے لیے زیادہ سے زیادہ8 کھلاڑیوں کو برقرار رکھ سکیں گی، ڈرافٹنگ کی مجوزہ تاریخ 8 جنوری ہے جس کے لیے لاہوراورکراچی کے ساتھ ملتان ممکنہ وینیو ہوسکتے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |