محمد عامر کا کیریئر نوجوان کرکٹرز کیلیے سبق قرار

وقارکے بدلے دولت کو اہمیت نہ دیں، عزت کردار سے بنتی ہے،رمیز راجہ


Express News/Sports Reporter December 18, 2020
وقارکے بدلے دولت کو اہمیت نہ دیں، عزت کردار سے بنتی ہے،رمیز راجہ

سابق ٹیسٹ کرکٹرز نے محمد عامر کے فیصلے پر ملا جلا ردعمل ظاہر کیا ہے جب کہ رمیزراجہ نے ان کے کیریئر کو نوجوان کرکٹرز کیلیے سبق قرار دیا۔

سابق کرکٹر رمیز راجہ نے کہا ہے کہ ایک سپر اسٹار کی صلاحیتیں رکھنے والے بولر کی بے وقت رخصتی افسوسناک اور ابھرتے ہوئے نوجوان کرکٹرز کیلیے ایک سبق ہے، اپنے ٹیلنٹ کی قدر کریں اور ذمہ داریوں کو سمجھیں، عزت کے بدلے دولت کو اہمیت نہ دیں، عزت دنیاوی چیزوں کے حصول نہیں بلکہ کردار سے بنتی ہے۔

عاقب جاوید نے کہا کہ محمد عامر کا فیصلہ حیران کن نہیں، پیسر ریڈ بال میچز پہلے ہی چھوڑ چکے، وائٹ بال میں بھی وہ پہلا انتخاب نہیں رہے،شاہین شاہ آفریدی اور دیگر نئے بولرز کی موجودگی میں انھیں ٹیم میں اپنی جگہ بنتی نظر نہیں آرہی ہوگی، عامر نے شاید اسی میں بہتری سمجھی کہ لیگز پر توجہ دیں، ان کی طرح جو بھی پی سی بی کے کنٹریکٹ میں نہیں اسے اپنا مستقبل محفوظ نہیں لگتا، بڑا مشکل ہوتا ہے جب آپ ایسے حالات سے گزر رہے ہوں۔

شعیب اختر نے کہا کہ محمد عامر اگر پرفارم کرتے تو انھیں کوئی کچھ نہیں کہہ سکتا تھا، بدقسمتی سے ان کی کارکردگی اچھی نہیں رہی، پیسر نے غلطی کی، سزا بھگتی، ان کی مینجمنٹ سے شکایتیں پرانی ہیں۔

انضمام الحق نے کہا کہ محمد عامر نے زیادہ ہی جذباتی ہوکر فیصلہ کیا، ہوسکتا ہے کہ ان کو بعد میں پچھتاوا ہو، انھیں اپنی صلاحیتوں پر یقین رکھتے ہوئے کم بیک کیلیے کوشش کرنا چاہیے تھی، اگر وہ وقار یونس یا مینجمنٹ سے خوش نہیں تھے تو ہیڈ کوچ مصباح الحق سے بات کرتے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |