پاک نیوزی لینڈ سیریز تماشائیوں کی موجودگی میں لطف اندوزہوں گے عماد وسیم

فزیکل ٹریننگ کے ساتھ ساتھ کھلاڑیوں نے فیلڈنگ ڈرلز بھی کیں


یوسف انجم December 16, 2020
اسٹیڈیم میں کراؤڈ ہو تو اس کا اپنا ہی مزہ ہے، عماد وسیم

KARACHI: آل راؤنڈرعماد وسیم کا کہنا ہے کہ کووڈ میں پہلی سیریزکھیل رہے ہیں جس میں تماشائیوں کی موجودگی میں لطف اندوزہوں گے۔

آک لینڈ کے ایڈن پارک میں قومی کرکٹرزنے بھرپورٹریننگ سیشن کیا۔ آکلینڈ پہنچنے کے بعد پاکستان ٹی ٹونٹی اسکواڈ کا یہ پہلا ٹریننگ سیشن تھا۔ ٹی ٹونٹی اسکواڈ کے کھلاڑیوں نے نیٹ پرباؤلنگ اور بیٹنگ کی پریکٹس کی۔ فزیکل ٹریننگ کے ساتھ ساتھ کھلاڑیوں نے فیلڈنگ ڈرلز بھی کیں۔ کپتان شاداب خان نے نیٹ پریکٹس میں حصہ لیا۔

شاداب خان نے فزیکل ٹریننگ اورفیلڈنگ پریکٹس کی، نیٹ پر باؤلنگ اور بیٹنگ پریکٹس بھی کی۔ آل راؤنڈرعماد وسیم کہتے ہیںکہ ہم نے گزشتہ ایک ہفتے سے ٹی ٹونٹی سیریز کے لئے بڑی محنت کی ہے، ٹی ٹونٹی سیریز کے لئے سب بہت پرجوش ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کوویڈ میں پہلی سیریزکھیل رہے ہیں جس میں تماشائیوں کی موجودگی میں لطف اندوزہوں گے، اسٹیڈیم میں کراؤڈ ہو تو اس کا اپنا ہی مزہ ہے، مجھے امید ہے کہ ہمیں یہاں اسپورٹ ملے گی، عماد وسیم کے مطابق یہ سیریزنئے کھلاڑیوں کے لئے اپنی صلاحیتوں کے اظہار کا بہترین موقع ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔