کورونا وائرس سندھ بھر میں ہلاکتوں کی تعداد 3099 زیادہ ہلاکتیں 905 کراچی میں ہوئیں

ہلاکتوں پر ضلع شرقی سب سے زیادہ خطرناک قرار،حیدرآباد میں 139 کورونا کے باعث جاں بحق ہوچکے، اعداد و شمار جاری


ریجا فاطمہ December 11, 2020
سب سے کم ہلاکتیں ضلع تھرپارکر میں ہوئیں،محکمہ صحت سندھ نے عوام کو ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد کرنے کی ہدایت کردی۔ فوٹو: فائل

صوبے بھر میں کورونا کے باعث اب تک ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد 3099 ہوگئی جب کہ کراچی میں سب سے زیادہ کورونا سے متاثرہ مریض جاں بحق ہوئے۔

محکمہ صحت سندھ نے صوبے میں وبائی مرض کورونا وائرس سے اب تک ہونے والی صوبے بھر کی ہلاکتوں کے اعداد و شمار جاری کردیے، رپورٹ میں جاری اعداد و شمار کے مطابق کراچی کے تمام اضلاع صوبے کے دیگر اضلاع سے کورونا سے ہونے والی ہلاکتوں میں سب سے آگے ہیں۔

کراچی کے ضلع شرقی میں کورونا سے سب سے زیادہ ہلاکتیں رپورٹ ہوئیں، ضلع شرقی کراچی میں سب سے زیادہ 905 افراد کورونا سے جاں بحق ہوئے، دوسرے نمبر پر ضلع وسطی میں 552، ضلع جنوبی میں 381، ضلع کورنگی میں 304 افراد کورونا کے باعث جاں بحق ہوئے، ضلع غربی میں 261، ضلع ملیر میں 188 افراد کورونا کے باعث جان کی بازی ہار گئے۔

ضلع حیدرآباد میں 139 افراد کورونا کے باعث جاں بحق ہوچکے ہیں،سندھ میں کورونا سے سب سے کم ہلاکتیں ضلع تھرپارکر میں 3 رپورٹ ہوئیں، سندھ بھر میں اب تک کورونا کے باعث 3 ہزار 99 افراد جانبحق ہوچکے ہیں جن میں سے 2 ہزار 591 افراد کا تعلق کراچی سے ہے۔

محکمہ صحت سندھ نے عوام کو کورونا کی دوسری لہر میں وائرس سے محفوظ رہنے کے لیے کورونا ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد کرنے کا مشورہ دیا ہے، کہا ہے کہ عوام ایک دوسرے کے درمیان سماجی فاصلہ برقرار رکھیں، فیس ماسک کا استعمال یقینی بنائیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |