پی ڈی ایم کا لاہور جلسہ ہرصورت میں کرنے کا اعلان

لاہور کا جلسہ حکومت کے تابوت میں آخری کیل ثابت ہوگا، پی ڈی ایم رہنماؤں کا دعویٰ


Express News December 07, 2020
اس بار آر یا پار ہونا ہے، لاہورجلسہ ہرقیمت پر ہوگا، پی ڈی ایم . فوٹو : اسکرین گریب

اپوزیشن اتحاد پی ڈی ایم نے ہرصورت 13 دسمبر کو مینار پاکستان گراؤنڈ میں جلسے کا اعلان کردیا۔

ماڈل ٹاؤن لاہور میں پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) رہنماؤں کے اجلاس میں 13 دسمبر کے لاہور جلسے کے حوالے سے اہم فیصلے کیے گئے۔

پیپلزپارٹی کے سینیئررہنما قمرزمان کائرہ کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس میں راناثناءاللہ نے جلسے میں رکاوٹ کی صورت میں حکومت کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ ملتان میں بھی جلسہ روکنے کی کوشش کی، اس کے باوجود جلسہ ہوا، لاہور میں بھی ہر قیمت پر جلسہ ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ ملک میں 70 سال سے جاری تابعداری کرانے کا عمل اب مزید نہیں چلے گا، جب استعفیٰ ہونگے تو پھر یہ بھول جائیں کہ ضمنی انتخابات ہونگے، استعفیٰ دیکر ہم گھروں میں نہیں بیٹھیں گے۔

قمرزمان کائرہ نے بھی جلسے کےحوالے سے حکومتی اقدامات کوتنقید کانشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ڈپٹی کمشنر کہتے ہیں جلسے کی اجازت نہیں ہوگی، جب کہ وزیراعظم کہتے ہیں جلسے والوں کو نہیں روکا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ لاہور کا جلسہ تاریخی ہوگا، عوام حکومت سے تنگ ہیں، استعفوں کے بیان پر قائم ہیں، جب پی ڈی ایم رہنما مناسب سمجھیں گے استعفیٰ دیں گے ہم جمہوریت کے حامی تھے اور رہیں گے لیکن ادارہ جاتی مداخلت ختم ہونی چاہیے۔ پی ڈی ایم رہنماوں نے دعویٰ کیا کہ لاہور کا جلسہ حکومت کے تابوت میں آخری کیل ثابت ہوگا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |