بھارتی مظالم سے تنگ پاکستانی ہندوؤں کی وطن واپسی

پاکستان واپس پہنچنے پر ہندو خاندان نے پاکستان زندہ باد کے نعرے بھی لگائے۔


Numaindgan Express December 05, 2020
پاکستان واپس پہنچنے پر ہندو خاندان نے پاکستان زندہ باد کے نعرے بھی لگائے۔ فوٹو: فائل

پاکستان سے بھارت جانے والے ہندو کمیونٹی کے افراد ظلم و ستم سے تنگ آکر واپس پاک وطن پہنچ گئے۔

بھارت میں مسلسل ظلم و ستم کا سامنا کرنے والی ہندو کمیونٹی کی پاکستان واپسی کا سلسلہ جاری ہے جب کہ گزشتہ روز 25 خاندان واپس ٹنڈوالہیار پہنچ گئے۔

ہندو کمیونٹی سے تعلق رکھنے والے افراد کچھ ماہ قبل مذہبی تہوار منانے کے لیے دلی گئے تھے جہاں ان کے ساتھ ناروا سلوک کیا گیا۔ پاکستان واپس پہنچنے پر مقامی انتظامیہ اور علاقہ مکینوں نے انہیں خوش آمدید کہا۔ اس موقع پر ہندو خاندان نے پاکستان زندہ باد کے نعرے بھی لگائے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں