بلوچستان سے ناموس رسالتؐ پیدل مارچ راولپنڈی پہنچ گیا

فرانسیسی سفیر کو ملک بدر کرنے کا مطالبہ


Saleh Mughal December 01, 2020
فرانسیسی سفیر کو ملک بدر کرنے کا مطالبہ

فرانس میں گستاخانہ خاکوں کی اشاعت کیخلاف ملک میں احتجاج کا سلسلہ جاری ہے، بلوچستان کے ضلع کچھی بولان سے تحفظ ناموس رسالت صلی الله علیہ وآلہ وسلم پیدل مارچ راولپنڈی پہنچ گیا۔

تحفظ ناموس رسالت پیدل مارچ تحریک نوجوانان پاکستان بلوچستان کی جانب سے کیا جارہا ہے جو یکم نومبر کو بلوچستان کے ضلع کچھی بولان سے شروع ہوا اور 31 دن مسلسل پیدل چلتے ہوئے تقریباً 14 سو کلومیٹر کی مسافت طے کرکے منگل کی صبح راولپنڈی پہنچا۔

مارچ کے شرکاء نے ہاتھوں میں بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر فرانسیسی حکومت کے خلاف مذمتی نعرے درج تھے۔ تحریک نوجوانان پاکستان بلوچستان کے صوبائی ترجمان و مارچ کے شرکاء کا کہنا تھا کہ تحفظ ناموس رسالت ﷺ کی خاطر احتجاج ریکارڈ کرانے پیدل بلوچستان سے نکلے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اسلام آباد پریس کلب تک جائیں گے اور فرانسیسی حکومت اور فرانسیسی صدر کے اقدام کی مذمت کرتے ہیں، ہمارا مطالبہ بھی وہی ہے کہ فرانسیسی سفیر کو ملک بدر کیا جائے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں