حقوق نسواں کی16روزہ مہم شروع 1099 ایپ کا اجرا

ہراسگی، نکاح نامہ، ایف آئی آر اندراج، وراثت پر مبنی وڈیوز سوشل میڈیا پرچلیں گی


وقاص احمد November 26, 2020
صنفی مساوات ضروری،یورپی یونین،خواتین میں حقوق کا شعوربڑھے گا،شیریں مزاری

خواتین کے بنیادی حقوق کے متعلق 16 روزہ مہم شروع کردی گئی۔ ؎

انسانی حقوق کی وزارت نے خواتین کے بنیادی حقوق کے متعلق 16 روزہ مہم شروع کردی۔ اس دوران جنسی ہراسگی، زیادتی ، نکاح نامہ ، ایف آئی آر کے اندراج اور خواتین کی وراثت سمیت اہم ترین موضوعات پر مبنی معلوماتی وڈیوز اور دستاویزی فلموں سے مدد لی جائے گی جو قومی کمیشن (این سی ایس ڈبلیو) اور شرمین عبید چنائے کے اشتراک سے تیار کی گئی ہیں انھیں اردو ، سندھی ، پشتو ، پنجابی اور بلوچی زبانوں میں تیار کیا گیا ہے۔

یہ بصری مواد 25 نومبر سے 10 دسمبر تک سوشل میڈیا پر براہ راست واچ پارٹیوں کے ذریعے بڑے پیمانے پر نشر اور ٹیلی کاسٹ کیا جائے گا۔ ان کی نمائش تعلیمی اداروں اور سول سوسائٹی پلیٹ فارمز پر بھی کی جائے گی، وکلاء اور ماہرین کے ساتھ ریڈیو شوز کا انعقاد ہوگا۔

علاوہ ازیںصنفی بنیاد پر تشدد اور بچوں کے ساتھ بدسلوکی کی رپورٹنگ کیلئے ہیلپ لائن 1099 ایپ کا بھی اجرا کردیاگیا جو ڈاؤن لوڈ کیلیے گوگل پلے سٹور پر دستیاب ہے ۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔