محکمہ ثقافت سندھ جلد ہی صوبے میں 4 نئے میوزیم کھولے گا

حیدر آباد، سکھ، خیرپور میرس، عمر کوٹ میں قائم ہوں گے، عمارتوں کا بندوبست ہوچکا


رزاق ابڑوٍ November 21, 2020
عظیم گھمن نروس نائنٹیز کا شکارہوگئے،احمد شہزاد صرف 12 رنز بنا سکے۔ فوٹو: فائل

محکمہ ثقافت، سیاحت، نوادرات وآثار قدیمہ سندھ عنقریب چار نئے میوزیم کھولنے جارہا ہے۔

محکمہ ثقافت، سیاحت، نوادرات وآثار قدیمہ سندھ نئے میوزیم صوبے کے مختلف اضلاع میں قائم کیے گئے ہیں، ان کے لیے عمارتوں کا بندوبست ہوچکا ہے جبکہ ان میں رکھی جانے والی اشیاکا بندوبست کیا جارہا ہے، کوشش کی جارہی ہے کہ مذکورہ میوزیموں میں رکھی جانی والی اشیا کا تعلق بھی متعلقہ اضلاع یا علاقوں سے ہو تاکہ جن اضلاع یا علاقوں میں یہ میوزیم قائم کیے جارہے ہیں، ان کی تاریخ و ثقافت کا اجاگر کیا جائے۔

محکمے کے حکام کا کہنا ہے کہ ان کی کوشش ہے کہ اس طرح کے میوزیم صوبہ سندھ کے ہر ضلع میں قائم کیے جائیں، نوادرات و آثار قدیمہ کے ڈائریکٹر جنرل منظور کناسرو چار نئے میوزیم رواں مالی سال کے دوران عوام کے لیے کھول دیئے جائیں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں