انکل جانی کا مشہور کردار ادا کرنے والے ناجی خان انتقال کر گئے

ناجی خان 1984 میں رندھیر کپور اور رشی کپور کی پشاور آمد پر ان کے میزبان بنے-


شاہ زیب خان November 18, 2020
ناجی خان نے گونج ڈرامے میں انکل جانی کے کردار سے شہرت حاصل کی(فوٹو، اسٹاف)

خیبر پختونخوا سے تعلق رکھنے والے اردو ، پشتو اورہندکو کے معروف ٹی وی اداکار ناجی خان انتقال کرگئے جنہیں گزشتہ روز اسلام آباد میں سپرد خاک کردیا گیا۔

ناجی خان نے پی ٹی وی پشاور سے اپنے کیریئر کا آغاز کیا اور انکل جانی کا مشہور کردار ادا کیا۔ درجنوں اردو ، پشتو ، اور ہندکو ڈراموں جس میں جال ، پگڈنڈی، روشنی ، دہلیز اور پشتو ڈرامہ انتظار شامل میں اپنے فن کا مظاہرہ کیا۔

ناجی خان گونج ڈرامے میں حقیقت کا رنگ بڑھتے ہوئے ٹرین حادثے کا شکار ہوئے اور زخمی حالت میں سین فلمبند کرایا۔



وہ 1984 میں رندھیر کپور اور رشی کپور کی پشاور آمد پر ان کے میزبان بنے۔ کئی سال پہلے پی ٹی وی پشاور سینٹر سے مایوس ہو کر اسلام آباد منتقل ہو گئے تھے جہاں انہوں نے نجی ٹی وی کیلئے آخری پشتو ڈرامہ ضمیر بنایا۔ گذشتہ سال ضلعی حکومت سے فخر پشاور ایوارڈ بھی حاصل کیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |