پاکستان نے پہلے ون ڈے میں زمبابوے کو شکست دیدی

پاکستان کی جانب سے شاہین آفریدی نے 5 اور وہاب ریاض نے 4 وکٹیں حاصل کیں


Zulfiqar Baig/ October 30, 2020
پاکستان کی جانب سے شاہین آفریدی نے 5 اور وہاب ریاض نے 4 وکٹیں حاصل کیں۔ فوٹو: فائل

پاکستان نے پہلے ایک روزہ میچ میں زمبابوے کو 26 رنز سے شکست دے دی۔

راولپنڈی میں کھیلے جارہے تین ایک روزہ میچوں کی سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان کی جانب سے دیئے گئے ہدف کے تعاقب میں زمبابوے کی پوری ٹیم شاہین آفریدی اور وہاب ریاض کی زبردست بولنگ کی بدولت آخری اوور میں 255 رنز پر آؤٹ ہوگئی۔

زمبابوے کی جانب سے بی بی چھاری اور چی بھا بھا نے کھیل کا آغاز کیا تاہم شاہین شاہ آفریدی کے ہاتھوں چھاری صرف 2 رنز اور اس کے کچھ دیر بعد چی بھا بھا بھی 12 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے جس کے بعد اروائن اماد وسیم کے ہاتھوں 42 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے جب کہ کین ولیمسن صرف 4 رنز کے مہمان ثابت ہوئے۔



115 رنز پر 4 وکٹیں گرنے کے بعد وکٹ کیپر بلے باز برینڈن ٹیلر اور ویزلے مدیورے کے ساتھ ملکر 119 رنز کی شراکت قائم کی اس دوران دونوں بلے بازوں نے نصف سنچریاں مکمل کیں، ویزلے 55 رنز بنانے کے بعد وہاب ریاض کا شکار بنے تاہم ٹیلر نے شاندار سنچری اسکور کی اور وہ 112 رنز بنانے کے بعد شاہین آفریدی کا شکار بنے۔

شاہین آفریدی اور وہاب ریاض کی آخری اوورز میں جاندار بولنگ نے بلے بازوں کی ایک نہ چلنے دی اور کوئی بھی کھلاڑی ڈبل فیگر میں داخل نہ ہوسکا جب کہ زمبابوے کے سکندر رضا بھی صرف 8 رنز کے مہمان ثابت ہوئے۔



پاکستان کی جانب سے شاہین آفریدی نے زبردست بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 5 کھلاڑیوں کو پویلین بھیجا جب کہ وہاب ریاض نے 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

اس سے قبل پاکستان نے زمبابوے کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا، قومی ٹیم کی جانب سے اننگز کا آغاز امام الحق اور عابد علی نے کیا تاہم 47 رنز کی اوپننگ شراکت کے بعد عابد علی21 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے جب کہ امام الحق نے 58 رنز کی اننگز کھیلی اور رن آؤٹ ہوکر پویلین لوٹ گئے۔



ون ڈاؤن آنے والے کپتان بابر اعظم بھی خاص کارکردگی نہ دکھا سکے اور صرف 19 رنز پر پویلین لوٹ گئے، 119 رنز پر 3 وکٹیں گنوانیں کے بعد حارث سہیل نے ٹیم کو سنبھالا اور 71 رنز کی اننگز کھیلی تاہم 205 کے مجموعے پر وہ بھی آؤٹ ہوگئے جس کے بعد اماد وسیم اور فہیم اشرف نے جارحانہ کھیل کا مظاہرہ کیا جس کے باعث قومی ٹیم مقررہ 50 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 281 رنز بناسکی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |