آئی سی سی کا خفیہ خط آصف اقبال اور سلیم ملک میں گفتگو کا انکشاف

کونسل کے جنرل منیجر نے اس کے تصدیق شدہ نہ ہونے کی بات بھی کی۔


Express News October 28, 2020
کونسل کے جنرل منیجر نے اس کے تصدیق شدہ نہ ہونے کی بات بھی کی۔ فوٹو:فائل

آئی سی سی کے خفیہ خط میں سابق کپتان آصف اقبال اور سلیم ملک کے درمیان گفتگو کاانکشاف ہوا ہے۔

لاہور میں پریس کانفرنس کے دوران سلیم ملک نے آئی سی سی کے اس خط کی نقول میڈیا کو فراہم کیں جس کا جواب پی سی بی کی جانب سے بار بار سابق کپتان سے طلب کیا جاتا رہا ہے۔

اس وقت کے آئی سی سی جنرل منیجر آر ایم جی ہل کی طرف سے 20مئی 2000ء کو یاور سعید کے نام خط میں نیوز آف دی ورلڈ ٹیپس کے عنوان سے لکھا گیاکہ لافرم سمنز اینڈ سمنز کی جانب سے پابند کیا گیا ہے کہ ملک ون، ملک ٹو، ملک تھری اور آصف اقبال کی ٹیپس کو ریلیزنہ کیا جائے، یہ استدعا کی جاتی ہے کہ کچھ عرصے کے لیے اس ٹرانسکرپٹ کو خفیہ رکھا جائے، خط میں یہ بھی واضح کیا گیاکہ یہ ابھی تک تصدیق شدہ نہیں ہیں۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |