عارف انیس ’’برین آف دی ایئر‘‘ ایوارڈ جیتنے والے پہلے پاکستانی

ایوارڈ برطانیہ میں کورونا کے دوران مفت کھانا فراہم کرنے کی مہم پر دیا گیا


Express Report October 23, 2020
عارف انیس کو ’برین آف دی ایئر‘ ایوارڈ دیا جا رہا ہے۔ فوٹو: فائل

عارف انیس برطانیہ کے بین الاقوامی سطح پرمعروف برین ٹرسٹ کی جانب سے اس سال کا ''برین آف دی ایئر ایوارڈ'' جیتنے والے پہلے پاکستانی بن گئے ہیں۔

ممتاز مصنف، تھاٹ لیڈر اور ایکسپریس کے کالم نگار عارف انیس برطانیہ کے بین الاقوامی سطح پرمعروف برین ٹرسٹ کی جانب سے اس سال کا ''برین آف دی ایئر ایوارڈ'' جیتنے والے پہلے پاکستانی بن گئے ہیں۔

برین ٹرسٹ ہر سال یہ اعزاز بین الاقوامی سطح پر انسانی فلاح و بہبود کی غیر معمولی خدمات سرانجام دینے پر عطا کرتاہے۔برین ٹرسٹ کی پریس ریلیز کے مطابق عارف انیس کویہ ایوارڈ ان کی کورونا وائرس کے دوران خدمات پر دیا گیاہے۔

عارف انیس نے دو پاکستان نژاد برطانوی شہریوں سلیمان رضا اور بلال ثاقب کے ساتھ مل کر ''ون ملین میلز'' کی کیمپین چلائی تھی جس میں برطانوی ہیلتھ سروس اور اسپتالوں میں مفت کھانے فراہم کیے گئے۔ اس مہم کو بین الاقوامی پذیرائی حاصل ہوئی تھی اور معروف فٹ بالر ڈیوڈ بیکھم اور ورلڈ باکسنگ چیمپئن عامر خان نے بھی اس مہم کو سپورٹ کیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں