انڈر 19 ایشیا کپ بھی ایک سال کے لیے ملتوی کردیا گیا

ایشیاکپ میں 8 ٹیمیں بھارت، پاکستان، سری لنکا، بنگلادیش، افغانستان اورمیزبان یواے ای کے ساتھ 2کوالیفائرزکو حصہ لیناتھا۔


Express News October 14, 2020
ایشیاکپ میں 8 ٹیمیں بھارت، پاکستان، سری لنکا، بنگلادیش، افغانستان اورمیزبان یواے ای کے ساتھ 2کوالیفائرزکو حصہ لیناتھا۔فوٹو : فائل

ایشین کرکٹ کونسل کا ایک اور ایونٹ کورونا کی نذر ہوگیا۔

ماہ ستمبر میں شیڈول سینئر ٹیموں کا ایشیا کپ پہلے ہی ملتوی ہوچکا، اب آئندہ ماہ یواے ای میں ہونے والا انڈر 19 ایشیا کپ بھی ایک سال کے لیے ملتوی کردیاگیا۔

بنگلادیش کرکٹ بورڈ کے ڈیولپمنٹ منیجر نے بتایاکہ ایشین کرکٹ کونسل اب 2021ء میں ونڈو نکال کر ایونٹ کا انعقاد کریگی۔ ایشیاکپ میں 8 ٹیمیں بھارت، پاکستان، سری لنکا، بنگلادیش، افغانستان اور میزبان یو اے ای کے ساتھ 2کوالیفائرز کو حصہ لینا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |