فیفٹ کے نام پرمنظور وقف املاک قانون منسوخ کیا جائے سراج الحق

اس حوالے سے قانون کی منسوخی کا نوٹس سینیٹ سیکریٹریٹ میں جمع کرا دیا


Numaindgan Express October 10, 2020
حکمرانوں نے پاکستان کی عزت وقار کو نیلام کر دیا، شمولیتی اجلاس سے خطاب (فوٹو، فائل) (فوٹو، فائل)

جماعت اسلامی پاکستان کے امیر سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ فیفٹ کے نام پرمنظور وقف املاک قانون منسوخ کیا جائے۔

سینیٹر سراج الحق نے ایف اے ٹی ایف کے نام پر منظورکردہ اسلام آباد علاقہ جات وقف املاک ایکٹ 2020کے قانون کو منسوخ کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے اس حوالے سے اس قانون کی منسوخی کا باقاعدہ نوٹس سینیٹ سیکریٹریٹ میں جمع کرا دیا۔

نوٹس سینیٹ کے قواعد وضوابط مجریہ 2012کے قاعدہ 94کے تحت جمع نوٹس کے اغراض ومقاصد میں لکھا گیا موجودہ قانون مساجد، دینی مدارس اور اسلامی تعلیمات کو فروغ دینے کے لیے قائم دیگر اداروں پر غیر ضروری قواعد و ضوابط لاگو کر کے ان اداروں کے لیے املاک وقف کرنے کی حوصلہ شکنی کی گئی ہے جوکہ سراسر ایک اسلامی فلاحی ریاست کے تصور کے بھی منافی ہے۔

علاوہ ازیں منصورہ میں سیالکوٹ کے اہم سیاسی و سماجی رہنما حافظ خاور مرزا کی سیکڑوں ساتھیوں سمیت جماعت اسلامی میں شمولیت کے موقع پر خطاب میں سراج الحق نے کہا وزیر اعظم دوسال میں صرف سونامی لانے کا اپنا وعدہ پورا کرسکے ہیں،حکمرانوں نے پاکستان کے عزت ووقار کو نیلام کردیا ہے، پیپلز پارٹی ،مسلم لیگ اور پی ٹی آئی میںایک کلب کے لوگ ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں