گھارومحکمہ وائلڈ لائف کی بے حسینایاب آبی پرندوں کا شکار جاری

سرد موسم میں سائبیریا سے کونج، راج ہنس، ڈگوش، مرغابی، لاکھا، جانی اور دیگرسندھ کی جھیلوں میں آتے ہیں


Express News Desk December 20, 2013
زیرو پوائنٹ، نرڑی جھیل، شیخانی گاڑھی، جاتی تڑ سمیت دیگر علاقوں میں بااثر شکاریوں نے کیمپ قائم کردیے فوٹو : ایکسپریس / فائل

ضلع ٹھٹھہ میں سائبیریا اور دیگر سرد ممالک سے آنے والے نایاب آبی پرندوں کا شکار عروج پر پہنچ گیا۔

محکمہ وائلڈ لائف نے مکمل خاموشی اختیار کر لی اور مختلف افراد نے آبی پرندوں کی خریدو فروخت کو باقاعدہ کاروبار بنا لیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ساحلی علاقوںسمیت کینجھر اور ہالیجی جھیل میں شکار کیے جانے والے نایاب آبی پرندے کراچی کی بڑی ہوٹلوں، شادی اور دیگر تقاریب کیلیے بھی بھیجے جا رہے ہیں جبکہ یہ آبی پرندے بااثر افراد کو بطور تحفہ بھی دیے جانے کی بھی اطلاعات ہیں۔



آبی پرندوں کے شکار کیلیے زیرو پوائنٹ، نرڑی جھیل، شیخانی گاڑھی، جاتی تڑ سمیت دیگر علاقوں میں شکاریوں کی جانب سے کیمپ قائم کیے گئے ہیں اور سمندر میں جال کے ذریعے آبی پرندوں کا غیر قانونی شکار کھلے عام کیا جا رہا ہے۔ واضح رہے کہ نایاب آبی پرندوں میں کونج، راج، ہنس، ڈگوش، چیکلا، مرغابی، لاکھا، جانی اور دیگر بھی شامل ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |