لاہور اور قصور کے علاقوں میں 2 خواتین سے زیادتی

چونیاں میں 13سالہ (م) کو کامران نامی اوباش ورغلا کر کھیتوں لے گیا تاہم لڑکی کے شور مچانے پر موقع سے فرار ہو گیا۔


Numaindgan Express October 05, 2020
چونیاں میں 13سالہ (م) کو کامران نامی اوباش ورغلا کر کھیتوں لے گیا تاہم لڑکی کے شور مچانے پر موقع سے فرار ہو گیا۔ (فوٹو، فائل)

PARIS: 2 خواتین سے جنسی زیادتی جب کہ 13 سالہ لڑکی نے شور مچا کر عزت بچالی۔

لاہور اور قصور کے علاقوں میں 2 خواتین سے جنسی زیادتی، 13 سالہ لڑکی نے شور مچا کر عزت بچالی، لاہور کے علاقے گرین ٹاؤن میں خاتون کے ساتھ مبینہ زیادتی کا واقعہ پیش آیا۔ پولیس نے شوہر کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا۔

پولیس کے مطابق عنصر نامی شخص دیوار پھلانگ کر گھر میں داخل ہوا اور خاتون کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈا لا، قصور کے نواحی علاقہ بھوتن پورہ میں شادی شدہ خاتون ( ع) کو لاہور کے رہائشی سجاد نے فون پر بلایا اور زیادتی کا نشانہ بنا کر فرار ہو گیا۔

ادھر چونیاں میں 13سالہ (م) کو کامران نامی اوباش ورغلا کر کھیتوں لے گیا تاہم لڑکی کے شور مچانے پر موقع سے فرار ہو گیا۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں