بے نامی جائیدادوں کے خلاف مہم سست روی کا شکار

11 اضلاع نے صاف کہہ دیا ان کے علاقے میں کوئی بے نامی جائیداد نہیں


محمد الیاس September 25, 2020
لاہور سمیت باقی اضلاع سے 621 بے نامی جائیدادوں کی معلومات بھی نامکمل۔ فوٹو: فائل

وزیر اعظم عمران خان کی بے نامی جائیدادوں کے خلاف چلائی جانے والی مہم سست روی کا شکار ہوگئی۔

پنجاب کی بیشتر ضلعی حکومتوں کی جانب سے عدم دلچسپی اور تعاون کی بنا پر معلومات بھی ایف بی آر کونامکمل فراہم کی گئیں۔

پنجاب کے گیارہ اضلاع نے تو واضح طور پر کہہ دیا کہ ان کے علاقہ میں کوئی بے نامی جائیداد نہیں ہیں جبکہ باقی اضلاع سے مجموعی طورپر 621 بے نامی جائیدادوں کے بارے میں جو معلومات دی گئی ہیں وہ بھی نامکمل ہیں۔

ڈائریکٹرجنرل اینٹی بے نامی نے ہدایت کی ہے کہ ایف بی آر کے بے نامی زون کاعملہ خود اضلاع سے رابطہ کرکے دی جانے والی معلومات کے بارے میں ریکارڈ حاصل کریں۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں