ملک میں کورونا کے پھیلاؤمیں کمی کی وجہ دریافت ہوگئی

ہر قسم کے انفیکشن کے بعد جسم میں اینٹی باڈیز بنتی ہیں جو انفیکشن سے محفوظ بناتی ہیں


Tufail Ahmed September 19, 2020
ہر قسم کے انفیکشن کے بعد جسم میں اینٹی باڈیز بنتی ہیں جو انفیکشن سے محفوظ بناتی ہیں فوٹوفائل

پاکستان کی لیڈی ڈاکٹر نے ملک میں کورونا کے پھیلاؤ میں کمی کی وجہ دریافت کرلی جس میں بتایا گیا ہے کہ ہر قسم کے وائرل انفیکشن کے بعد جسم میں اینٹی باڈیز بن جاتی ہے جب کہ یہ اینٹی باڈیز انسان کو دوبارہ ہونے والے انفیکشن سے محفوظ بنا دیتی ہے۔

یہ تحقیق پاکستانی ڈاکٹر ثمر ین کلثوم نے قومی ادارہ برائے امراض خون میں کی جس کی رپورٹ آکسفورڈ یونیورسٹی کے جرنل آف پبلک ہیلتھ میں شائع ہوئی۔

تحقیقی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ جولائی 2020 تک کراچی میں 40 فیصد آبادی کورونا وائرس سے متاثر ہوچکی تھی جبکہ 90فیصد آبادی میں اس بیماری کی علامات ظاہر نہیں ہوئی تھی۔

تحقیقی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ کراچی میں وائرس کے خلاف قوت مدافعت پیدا ہونے کے نتیجے میں کورونا کے نئے کیسز میں نمایاں کمی سامنے آئی جبکہ شرح اموات کا تناسب بھی کم رہا جس کا اعتراف عالمی ادارہ صحت نے بھی کیا۔

طبی تحقیق کرنے والی ڈاکٹر ثمرین کلثوم نے ایکسپریس سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ جولائی سے ستمبر تک کراچی میں کورونا وائرس کے خلاف 60 فیصد آبادی میں اینٹی باڈیز بننے کے واضح امکانات ہیں کیونکہ کراچی سمیت ملک بھر میں مختلف وائرل انفیکشن کا سامنا رہتا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |