سندھ  کے تعلیمی اداروں میں عملے کے 88 افراد میں کورونا کی تصدیق

صرف کراچی کے تعلیمی اداروں کے 32 افراد میں کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے، محکمہ صحت سندھ


رجا فاطمہ September 18, 2020
صرف کراچی کے تعلیمی اداروں کے 32 افراد میں کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے، محکمہ صحت سندھ۔ فوٹو:فائل

BEIRUT: صوبے بھر کے تعلیمی اداروں میں 88 تدریسی و غیر تدریسی عملے میں کورونا کی تصدیق ہوگئی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی سمیت سندھ بھر کے تعلیمی اداروں میں 15 ستمبر 2020 کو تدریسی و غیر تدریسی عملے کے 13 ہزار 274 افراد کے کورونا ٹیسٹ کئے گئے، محکمہ صحت سندھ کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ کورونا ٹیسٹ کے نتائج سامنے آگئے اور صوبے بھر کے تعلیمی اداروں میں 88 تدریسی و غیر تدریسی عملے میں کورونا کی تصدیق ہوگئی، جن میں سے صرف کراچی کے تعلیمی اداروں میں 32 افراد متاثر ہوئے۔

رپورٹ کے مطابق سندھ بھر کے تعلیمی اداروں میں 13 ہزار 274 تدریسی و غیر تدریسی عملے کے ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے 3 ہزار 462 افراد کے نتائج منفی آئے ہیں، جن میں سے 88 افراد میں کورونا مثبت آیا اور 9 ہزار 724 افراد کے ٹیسٹ کے نتائج آنا ابھی باقی ہیں۔

کراچی کے جن اداروں میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تشخیص ہوئی ان میں جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی کے 9 طالبعلم، آئی بی اے کے 9 تدریسی و غیر تدریسی عملے کے افراد، این جے وی اسکول کے 2 اساتذہ اور ایک طالبعلم، ورلڈ اکیڈمی کے 3 اساتذہ، پبلک ہیلتھ اسکول کے 2 طالبعلم، جی جی ایس ٹی اسکول کے 2 اساتذہ، اور گورنمنٹ بوائز اینڈ گرلز سیکنڈری اسکول کا ایک فرد شامل ہے۔

رپورٹ کے مطابق سیکرڈ ہارٹ اسکول جیکسن بازار کی پرنسپل میں بھی کورونا مثبت آیا ہے، اور اے آر پی اسکول کے عملے کے 3 افراد میں کورونا کی تصدیق ہوئی، جب کہ سندھ کے دیگر ضلعوں کے تعلیمی اداروں میں 56 تدریسی و غیر تدریسی عملے میں کورونا کی تصدیق ہوئی ہے، سندھ کے ضلع جامشورو کے تعلیمی اداروں میں 34 کیسز مثبت آئے، مٹیاری میں 8، حیدرآباد میں 2، خیرپور میں 6 اور تھرپارکر میں 6 تدریسی و غیر تدریسی عملے میں کورونا ٹیسٹ مثبت آئے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |