لاہور میں خاتون نے شادی سے انکار پر آشنا کا نازک عضو کاٹ ڈالا

زخمی كی درخواست پر مقدمہ درج كر كے تفتیش شروع كردی ہے، پولیس


اسپیشل رپورٹر/ September 15, 2020
واقعے کے بعد ملزمہ فرار ہونے میں کامیاب ہوگئی فوٹو: فائل

ہربنس پورہ میں خاتون نے شادی سے انکار پر اپنے آشنا كے جسم كا نازک حصہ كاٹ دیا۔

لاہور کے تھانہ ہربنس پورہ کے علاقے سلامت پورہ کی رہائشی خاتون مہناز کے اقبال نامی شخص سے تعلقات تھے۔ مہناز نے محمد اقبال کو گھر بلایا اور مبینہ طور پر نشہ آور چیز پلانے کے بعد تیز دھار آلے سے اس کے نازک حصے کو کاٹ دیا۔ واقعے کے بعد مہناز موقع سے فرار ہوگئی۔

اقبال کو زخمی حالت میں اسپتال پہنچایا گیا جہاں دوران علاج اس نے پولیس کو بیان دیا کہ اس كے ایک خاتون سے تعلقات تھے ، ملزمہ نے اسے شادی كرنے كا كہا ، انكار پر اسں نے جسم كا نازک حصہ كاٹ دیا۔ پولیس نے زخمی كی درخواست پر مقدمہ درج كر كے تفتیش شروع كردی ہے۔

واضح رہے کہ موٹر وے زیادتی کیس کے بعد ملک بھر میں زیادتی کے مجرموں کو سر عام پھانسی یا انہیں جنسی صلاحیت سے محروم کرنے کے مطالبات سامنے آرہے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |