پاکستان اسپورٹس بورڈ نے 11 ملازمین کو نوکریوں سے برخاست کردیا

ملازمین کی برطرفی کی وجہ اسلام ہائی کورٹ کے احکامات کو قرار دیا گیا


Zulfiqar Baig September 11, 2020
ملازمین کی برطرفی کی وجہ اسلام ہائی کورٹ کے احکامات کو قرار دیا گیا

ڈائریکٹر اسٹبلشمنٹ اینڈ کوارڈینیشن کی طرف سے گریڈ 19 سے 3 تک کے 11 ملازمین کی برطرفی کے تحریری احکامات جاری کر دیے گئے ہیں۔

نوٹیفیکیشن کے مطابق تمام 11ملازمین اب سپورٹس بورڈ میں خدمات سرانجام نہیں دے سکتے، برطرف کیے گئے ملازمین میں گریڈ 19کے ڈپٹی ڈائریکٹر فنانس وجے کمار، گریڈ 17کے پبلی کیشن آفیشر اظہر نثار شیخ، گریڈ 17کی اسسٹنٹ ڈائریکٹر ویمن سیل شازیہ اعجاز،گریڈ 16کے آفس سپریڈنٹنٹ شیخ کاشف تبسم،گریڈ 16کے آفس سپریڈنٹنٹ غلام تقی خان بوسن شامل ہیں۔

برطرف کیے گئے دیگر ملازمین میں گریڈ 14کے سٹینو ٹائپسٹ عامر جاوید خان،گریڈ 9کے سائونڈ سسٹم آپریٹر خالد محمود،بی پی ایس 6کے لیڈینگ فائر مین آصف مطلوب،بی پی ایس 3کے 3لیب اٹینڈنٹ محمد ابرار،عاطف ضیائ،شہناز اختر شامل ہیں۔اس حوالے سے جب پاکستان سپورٹس بورڈ کے ترجمان اعظم ڈار سے رابطہ کیا گیا تو ان کا نمبر بند تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |