بابائے قوم قائد اعظم محمد علی جناح کی 72 ویں برسی

قائداعظم محمد علی جناح 25 دسمبر 1876ء کو کراچی میں پیدا ہوئے


خبر ایجنسی September 11, 2020
قائداعظم محمد علی جناح 25 دسمبر 1876ء کو کراچی میں پیدا ہوئے (فوٹو: فائل)

بابائے قوم اور پاکستان کے پہلے گورنر جنرل قائداعظم محمد علی جناح کی 72 ویں برسی منائی گئی۔

قائداعظم محمد علی جناح 25 دسمبر1876ء کو کراچی میں پیدا ہوئے۔ آپ نے ابتدائی تعلیم کراچی سے حاصل کی اور اعلی تعلیم کے لیے بیرون ملک چلے گئے۔

قائد اعظم کی قیادت میں مسلمانوں نے الگ ملک کیلیے جدوجہد کی، قیام پاکستان کے صرف ایک سال بعد وہ اس جہان فانی سے رخصت ہوگئے۔

یوم قائد اعظم کے موقع پر مختلف شہروں میں خصوصی تقریبات منعقد کی گئیں جن میں قائد اعظم کی وطن کے قیام کے لیے جدوجہد اور ان کی زندگی پر روشنی ڈالی گئی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں